نئی دہلی۔ عام طور پر پرسکون رہنے والی سونیا گاندھی اس فون کو سننے کے بعد چیخ چیخ کر رو رہی تھیں۔ ان کی آواز اتنی تیز تھی کہ باہر کے مہمان کے کمرے میں کانگریس لیڈروں کا جماوڑہ ہونے لگا تھا۔ یہ پورا واقعہ اس کالی رات کا ہے، جب تمل ناڈو کی ایک ریلی میں راجیو گاندھی کی خود کش حملے میں موت ہو گئی تھی۔
ان ساری باتوں کا ذکر صحافی اور سونیا گاندھی کی سوانح عمری لکھنے والے راشد قدوائی نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔ آج راجیو گاندھی کی برسی پر پڑھیں کچھ خاص اقتباس، جو راشد قدوائی نے اپنی کتاب میں لکھے۔
شری پیربدور میں ہوئے دھماکے کے بعد چنئی سے ایک فون کال دہلی پہنچی۔ فون کرنے والا راجیو گاندھی کے نجی سیکرٹری یا سونیا گاندھی سے ضروری بات کرنا چاہتا تھا۔ اس فون کو جارج نے ریسیو کیا اور پوچھا کہ راجیو کیسے ہیں؟ اگلے چند سیکنڈ تک جب خاموشی رہی تو جارج گھبرائی آواز میں بولے کہ تم بتاتے کیوں نہیں کہ راجیو کیسے ہیں؟
فون کرنے والے شخص نے کہا کہ سر اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ اتنا کہنے کے بعد فون کٹ گیا۔ جس شخص نے یہ اطلاع دی تھی وہ خفیہ محکمہ سے تھا۔
چلاتے ہوئے دوڑے جارج
چنئی سے اس اطلاع کو سننے کے بعد راجیو گاندھی کے خصوصی سیکرٹری دوڑتے اور چلاتے ہوئے 10 جن پتھ میں اندر کی طرف بھاگے۔ آواز سن کر سونیا باہر کی طرف دوڑیں۔ جارج گھبرا کر بولے کہ میڈم چنئی میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ سونیا نے جواب میں پوچھا کہ "از ہی الائیو"؟ آگے جارج کچھ نہیں بولے اور ان کی خاموشی میں سونیا کو اپنا جواب مل چکا تھا۔
سونیا کی چیخ سے گونج اٹھا 10 جن پتھ
جارج کی خاموشی کے بعد جو منظر 10 جن پتھ نے دیکھا وہ خوفناک تھا۔ سونیا گاندھی چیخ چیخ کر رو رہی تھیں۔ شور سن کر آہستہ آہستہ گیسٹ ہاؤس کے قریب کانگریسی لیڈروں کا جماوڑہ ہونے لگا۔
اسی وقت سونیا گاندھی کو دمہ کا اٹیک پڑا اور بے حال ہو گئیں۔ پرینکا گاندھی ان کی دوا ڈھونڈ رہی تھیں۔ ہر کوئی سونیا کو تسلی دینے کی کوشش کر رہا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔