ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجیو شکلا نے کیا طنز، اترپردیش کو 'ٹو جی' یعنی دو گجراتیوں سے خطرہ

منگل کو ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت میں شکلا نے کہا کہ بی جے پی یوپی کے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہر حربہ اپنا رہی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجیو شکلا نے کیا طنز، اترپردیش کو 'ٹو جی' یعنی دو گجراتیوں سے خطرہ
منگل کو ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت میں شکلا نے کہا کہ بی جے پی یوپی کے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہر حربہ اپنا رہی ہے۔

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راجیو شکلا نے کہا کہ اترپردیش کو دو گجراتیوں یعنی 'ٹو جی' کے جھوٹ اور خطرات سے بچنا ہو گا۔ ان کا اشارہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی طرف تھا جن کا تعلق گجرات سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ انہیں تو اپنے نام کے آگے ڈاکٹر لکھنا چاہیے۔


منگل کو ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت میں شکلا نے کہا کہ بی جے پی یوپی کے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہر حربہ اپنا رہی ہے۔ جب شکست کا احساس ہونے لگا تو جذباتی مسئلے بھڑکانے کی کوشش شروع کر دی۔ انہوں نے کہا، "مودی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران جتنے وعدے کئے تھے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا ہے۔ دو کروڑ کے روزگار کے دعوے کے برعکس دو لاکھ کو بھی روزگار نہیں ملا۔


انہوں نے کہا، "گنگا کی ایک انچ بھی صفائی نہیں ہوئی۔ داؤد کو 15 دن کے اندر ہندوستان لانے کا وعدہ وہ بھول چکے ہیں۔ وہیں، پاکستان کو سبق سکھانے کے وعدے کے برعکس 100 سے زیادہ فوجی مارے جا چکے ہیں۔ ایس پی۔ کانگریس گٹھ بندھن پر انہوں نے کہا، "اکھلیش یادو گزشتہ پانچ سال سے ریاست میں ترقی کر رہے ہیں۔ اب راہل گاندھی بھی ترقی کے معاملے پر ان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ریاست میں کانگریس۔ سماجوادی پارٹی اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ پوری ریاست میں اتحاد کو زبردست حمایت مل رہی ہے۔ آج اکھلیش یادو اور راہل ترقی کی بات کر رہے ہیں تو وزیر اعظم ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں۔

First published: Mar 01, 2017 11:54 AM IST