ہوم » نیوز » No Category

سنجیو باليان کے جواب میں سینی کا متنازع بیان ، اسٹیج سے دی جاٹوں کو گالی

سونی پت: ممبر پارلیمنٹ راج کمار سینی اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ہریانہ کے سونی پت میں بدھ کو ایک مرتبہ پھر سینی نے متنازع زبان کا استعمال کیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 25, 2015 08:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سنجیو باليان کے جواب میں سینی کا متنازع بیان ، اسٹیج سے دی جاٹوں کو گالی
سونی پت: ممبر پارلیمنٹ راج کمار سینی اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ہریانہ کے سونی پت میں بدھ کو ایک مرتبہ پھر سینی نے متنازع زبان کا استعمال کیا ۔

سونی پت: ممبر پارلیمنٹ راج کمار سینی اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ہریانہ کے سونی پت میں بدھ کو ایک مرتبہ پھر سینی نے متنازع زبان کا استعمال کیا ۔


سینی پسماندہ طبقے منچ کی میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔ جہاں پر سینی نے نام لئے بغیر اسٹیج سے جاٹوں کو گالی دی اور برا بھلا کہا۔ تاہم سینی بعد میں میڈیا کے کیمرے میں اپنی بات ریکارڈ ہوتے ہوئے دیکھ کر اپنے الفاظ بدلتے ہوئے نظر آئے ۔


قابل ذکر ہے کہ سینی 28 نومبر کو دہلی میں پسماندہ طبقے کی ریلی کی دعوت دینے پہنچے تھے۔ یہاں کارکنوں کو دیکھ کر سینی نے زبان کی ساری حدیں پار کر دیں۔ سینی نے اسٹیج سے اپنے خطاب میں جاٹوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب پسماندہ طبقے کی آواز امبیڈکر نے اٹھائی تو ان ********** نے انہیں پارلیمنٹ جانے سے روکا تھا۔


راج کمار سینی نے مرکزی وزیر سنجیو باليان کے بیان پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وزیر دھمکی آمیز انداز میں بات کر رہے ہیں ۔ ان کا اس طریقے سے بات کربا انتہائی شرمناک ہے۔

First published: Nov 25, 2015 08:46 PM IST