ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام شنکر کٹھیریا کو راج ناتھ کی کلین چٹ ، تقریر میں کچھ بھی اشتعال انگیز نہیں

نئی دہلی : مرکزی وزیر رام شنکر کٹھیریا کے بیان پر جاری گھمسان ​​کے دوراان وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ کٹھیریا کے قابل اعتراض بیان پر راجیہ سبھا میں بحث کے دوران وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انہیں کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریر کی پوری سی ڈی دیکھی اور انہیں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں لگا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 03, 2016 05:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رام شنکر کٹھیریا کو راج ناتھ کی کلین چٹ ، تقریر میں کچھ بھی اشتعال انگیز نہیں
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ: فائل فوٹو۔

نئی دہلی : مرکزی وزیر رام شنکر کٹھیریا کے بیان پر جاری گھمسان ​​کے دوراان وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ کٹھیریا کے قابل اعتراض بیان پر راجیہ سبھا میں بحث کے دوران وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انہیں کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریر کی پوری سی ڈی دیکھی اور انہیں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں لگا۔

راج ناتھ نے کہا کہ میں نے کٹھیریا کی تقریر سنی اور پتہ چلا کہ ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں ہے ، جسے اشتعال انگیز کہا جائے۔ آگرہ میں وی ایچ پی لیڈر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے گئے کٹھیریا نے ہندوؤں کو طاقت دکھانے کے لئے للکارا تھا۔ کٹھیریا نے کہا تھا کہ ہمیں قاتلوں کو مارنا ہوگا اور مثال پیش کرنا ہوگا۔اس میٹنگ میں مسلمانوں کو حتمی لڑائی کے لئے تیار رہنے کی بھی وارننگ دی گئی تھی۔

اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پورے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سیاسی فوائد یا نقصان کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ اس کو صرف انصاف اور انسانیت کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف ایک پارٹی ہی اتحاد اور سالمیت کی حفاظت نہیں کر سکتی ہے۔ ہمیں مل کر اس کے لئے اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی۔ اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ خواہ کسی بھی مذہب کے ماننے والے کیوں نہ ہوں، جو بھی ہندوستان میں رہتے ہیں ، ہم سب کو قوم پرست مانتے ہیں۔ مرد مجاہد اشفاق اللہ نے بھی ملک کو آزادی دلائی ہے، ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ مسلمان قوم پرست نہیں ہیں؟۔ راج ناتھ نے کہا کہ دنیا میں سب سے سیکولر ملک اگر کوئی ہے ، تو وہ ہندوستان ہی ہے۔

First published: Mar 03, 2016 05:47 PM IST