ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نکسل متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد دے گا مرکز: راج ناتھ

نئی دہلی۔ حکومت نے نکسلی تشدد میں کمی آنے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاستوں کو اس لعنت سے نمٹنے کے لئے مرکز ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 15, 2016 02:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نکسل متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد دے گا مرکز: راج ناتھ
نئی دہلی۔ حکومت نے نکسلی تشدد میں کمی آنے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاستوں کو اس لعنت سے نمٹنے کے لئے مرکز ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے گا۔

نئی دہلی۔  حکومت نے نکسلی تشدد میں کمی آنے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاستوں کو اس لعنت سے نمٹنے کے لئے مرکز ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں ماؤنوازوں کے تشدد سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے ریاستوں کو زیادہ سے زیادہ مدد دی جا رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ رہا ہے کہ تشدد میں کمی آئی ہے۔


مسٹر سنگھ نے بتایا کہ سال 2010 میں نکسلی تشدد کے 2213 واقعات میں 1005 افراد ہلاک ہو ئے جس میں 285 سیکورٹی جوان اور 720 شہری تھے۔ لیکن 2015 میں نکسلی تشدد میں 226 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جن میں 58 سیکورٹی جوان اور 168 شہری تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیا تی منصوبے بھی نافذ کئے جا رہے ہیں۔ اس بجٹ میں نکسلی مسئلہ سے نمٹنے کے منصوبوں کے لئے کم فنڈ مختص کئے جانے کی طرف توجہ مبذول کئے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ کچھ منصوبوں میں 14 ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کی وجہ سے ایسا ہوا ہے لیکن حکومت اس کا جائزہ لے گی۔

First published: Mar 15, 2016 02:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading