உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے :راج ناتھ

    نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے۔ لو ک سبھا میں آج وقفہ صفر کے دوران اتراکھنڈ کی جنگلات میں لگی آگ کے سلسلے میں ارکان کی جانب سے تشویش کا اظہار کئے جانے  اور آگ بجھانے کے لئے حکومت کی جانب سے مزید مؤثر اقدامات کرنے کی درخواست پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ آگ سے ریاست کی جنگلات اور اس میں موجود املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن اب صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

      وزیر داخلہ نے کہا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے این ڈی آر ایف اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ ہی ماہرین کی ایک ٹیم بھی وہاں بھیج دی ہے۔ ماہرین کی ٹیم کو آگ بجھانے کی جدید تکنیک میں مہارت حاصل ہے جس کا مکمل استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کے مگ ایم آئی ہیلی کاپٹر بھی آتشزدگی والے علاقوں میں پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی مکمل تعاون مل رہا ہے۔ آگے جیسی بھی ضرورت ہوگی مرکزی حکومت ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔

      انہوں نے کہا کہ آگ کی صورت میں چار مزید لوگوں کی موت کی جو خبریں آ رہی ہیں اس کی تصدیق مقامی انتظامیہ نے ابھی تک نہیں کی ہے۔

      First published: