نئی دہلی : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں رہ رہے کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے کی مبینہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی دوسرے ہندوستانی کی طرح ہی ہیں اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ریاستوں کو ایک ایڈوائزری بھیج کر یہ کہا گیا ہے کہ وہ وادی کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ 'مجھے پتہ چلا ہے کہ کچھ مقامات پر کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے ہیں۔ میں تمام وزرائے اعلی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ راجناتھ 'سنگھ کا یہ بیان دراصل وادی میں کشمیری نوجوانوں کی طرف سے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ اور ان کے ساتھ مارپیٹ کے حالیہ واقعات کے بعد راجستھان اور اتر پردیش میں کشمیری طلبہ کو مبینہ دھمکیاں ملنے کی خبروں کے بعد آیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔