ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیری نوجوان ’تباہی‘ اور ’ترقی‘ میں سے صرف ’ترقی‘ کا راستہ اختیار کرے: راجناتھ سنگھ

سری نگر : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’تباہی‘ اور ’ترقی‘ میں سے صرف ’ترقی‘ کا راستہ پکڑیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 07, 2018 03:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کشمیری نوجوان ’تباہی‘ اور ’ترقی‘ میں سے صرف ’ترقی‘ کا راستہ اختیار کرے: راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ۔ فائل فوٹو

سری نگر : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’تباہی‘ اور ’ترقی‘ میں سے صرف ’ترقی‘ کا راستہ پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری نوجوان ’ترقی‘ کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو انہیں دنیا کی کوئی طاقت آگے بڑھنے سے نہیں روکے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی ترقی میں ہی پورے ہندوستان کی ترقی کا راز مضمر ہے۔  وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں شیر کشمیر انڈور سٹیڈیم میں منعقدہ ’جموں وکشمیر سپورٹس کنکلیو 2018‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


جموں وکشمیر سٹیٹ اسپورٹس کونسل کی طرف سے منعقد کئے جانے والے اس کنکلیو میں ریاست میں گذشتہ چند برسوں کے دوران مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ریاستی وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری اور سٹیٹ سپورٹس کونسل کے سکریٹری وحیدالرحمان پرہ بھی موجود تھے۔


واضخ رہے کہ وزیر داخلہ نے وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں سے کھچا کھچ بھرے انڈور سٹیڈیم میں اپنی تقریر کا آغاز کچھ اس طرح کیا ’محبوبہ جی، کشمیر میں یہ نظارہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے۔ مجھے یہاں آنے کا کئی بار موقع ملا ہے، لیکن ایسا نظارہ آج تک کبھی نہیں دیکھا۔ ان بچوں کے حوصلے اور ولولے کو دیکھنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جموں وکشمیر کے نوجوان صرف ریاست کی ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں‘۔


نہوں نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’تباہی‘ اور ’ترقی‘ میں سے صرف ’ترقی‘ کا راستہ پکڑیں۔ انہوں نے کہا ’میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ تباہی یا ترقی میں اگر کسی کا دامن پکڑنا ہے تو میرے نوجوانوں کبھی تباہی کا دامن نہ پکڑنا ، زندگی میں صرف ترقی کا دامن پکڑنا۔ دنیا کی کوئی طاقت آپ کو آگے بڑھنے سے روک نہیں سکتی ہے۔ اور آپ کی ترقی میں ملک کی ترقی کا راز مضمر ہے‘۔
انہوں نے کہا ’آج اتنی تعداد میں نوجوانوں کو دیکھنے کے بعد مجھے پورا یقین ہوگیا ہے کہ جموں وکشمیر میں نئی صبح لانے سے ہمیں دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ اس کا مجھے پورا یقین ہے‘۔ وزیر داخلہ نے پتھربازی کے واقعات میں ملوث نوجوانوں کے کیس واپس لینے پر کہا کہ یہ فیصلہ یہ سوچ کر لیا گیا کہ ’بچے تو بچے ہوتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا ’جہاں تک یہاں کے بچوں کا سوال ہے، میں کہنا چاہوں گا کہ بچے تو بچے ہوتے ہیں۔ بچوں کو کوئی بھی گمراہ کرسکتا ہے۔ لیکن ہم حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے پتھر بازی میں ملوث بچے جو گمراہ ہوئے تھے اور جنہوں نے جانے انجانے میں غلطی کی تھی، کے کیسز کو ہم نے واپس لیا‘۔ انہوں نے کہا ’ معصومیت میں بچوں سے بچگانی حرکتیں سرزد ہوتی ہیں۔ اس لئے حکومت ہندوستان نے یہ (کیس واپس لینے کا) فیصلہ کیا۔ ہماری حکومت چاہتی ہے کہ جموں وکشمیر کے بچوں کو رزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس کے لئے حکومت ہندوستان نے کئی ایک سکیمیں شروع کی ہیں‘۔
First published: Jun 07, 2018 03:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading