ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سائبر دشمنوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہوں دنیا کی سیکورٹی ایجنسیاں: راج ناتھ

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انٹرنیٹ پر بڑھتے انحصار کے پیش نظر سائبر حملوں کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی سیکورٹی ایجنسیوں کو متحد ہوکر ’سائبر دشمنوں‘ کو ہرانا ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 14, 2018 01:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سائبر دشمنوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہوں دنیا کی سیکورٹی ایجنسیاں: راج ناتھ
راجناتھ سنگھ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انٹرنیٹ پر بڑھتے انحصار کے پیش نظر سائبر حملوں کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی سیکورٹی ایجنسیوں کو متحد ہوکر ’سائبر دشمنوں‘ کو ہرانا ہوگا۔ راجناتھ سنگھ نے پولیس سربراہوں کی انٹر نیشنل یونین (آئی اے سی پی ) کے دو روزہ ایشیا پیسیفک علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے آج یہاں کہا کہ انٹرنیٹ مواصلات اور رابطہ کا سب سے زیادہ سازگار ذریعہ بن گیا ہے۔ یہ مالیاتی لین دین اور سماجی سرگرمیوں کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ابھرا ہے اور حکومت اور لوگوں کے درمیان پل کا کام کر رہا ہے۔


انٹرنیٹ کی بڑھتی پہنچ کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں حکومتوں نے ڈجیٹل پروگرام شروع کئے ہیں۔ ملک میں بھی حکومت نے کئی شعبوں میں ڈجیٹل کی بنیاد پر خدمات شروع کرکے ڈجٹیلائزیشن کو نیا خدو خال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیزی سے تبدیل ہو رہی ٹیکنالوجی کے دور میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ کمپیوٹر کی بنیاد پر ٹیکنالوجی کا عام سیکورٹی کے نظام سے لے کر جوہری پلانٹس اور خلا ئی پروگراموں کی حفاظت کے لئے استعمال کیاجا رہا ہے جس سے سائبر انحصار میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے سول اور فوجی دونوں سیکٹروں کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملوں کا خدشہ اور خطرہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر کی سیکورٹی ایجنسیوں کو آپس میں تعاون بڑھا كر متحد ہونا ہوگا جس سے ’سائبر دشمنوں‘ کو شکست دی جا سکے۔

First published: Mar 14, 2018 01:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading