ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر میں پھر چلائی جائے گی دہشت گردوں کے خلاف مہم: راج ناتھ

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں شدت ،پسندوں کے خلاف رمضان المبارک کے دوران معطل کارروائی کو آگے نہیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں پھر چلائی جائے گی دہشت گردوں کے خلاف مہم: راج ناتھ
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روکی گئی کارروائی کی چہار جانب تعریف و ستائش ہوئی۔ سیکورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران اونچی سطح پر اكساوے کے باوجود انتہائی صبر و ضبط سے کام کیا۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول بنانے کے لئے مکمل طور پر پابندعہد ہے۔


واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں شدت ،پسندوں کے خلاف رمضان المبارک کے دوران معطل کارروائی کو آگے نہیں بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔جس میں انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف وادی میں سیکورٹی فورسز کی روکی گئی کارروائی کی مدت کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی اب پھر شروع ہو جائے گی۔


 

First published: Jun 17, 2018 01:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading