ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انڈیا رائزنگ سمٹ: ہم ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک کی قطار میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں: راج ناتھ

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چار سال کے اندر ہم نے 13 سو سے زیادہ ایسے قوانین ختم کر دئیے جو فرسودہ ہو چکےتھے۔

  • Share this:
انڈیا رائزنگ سمٹ: ہم ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک کی قطار میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں: راج ناتھ
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نیوز 18 کی رائزنگ انڈیا سمٹ میں

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چار سال کے اندر ہم نے 13 سو سے زیادہ ایسے قوانین ختم کر دئیے جو فرسودہ ہو چکےتھے۔ انہوں نے کہا کہ  دنیا کیلئے ہندوستان ترقی پذیر ملک ہے۔  جبکہ ہم اور ہمارے وزیر اعظم ہندوستان کو صرف ترقی پذیر ممالک کی قطار میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ بلکہ ہم ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک کی قطار میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو دلی کے ہوٹل تاج پیلیس میں منعقد نیوز 18 انڈیا رائزنگ سمٹ میں یہ باتیں کہیں۔


بدعنوانی پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ دعوی تو نہیں کرسکتا کہ ہم نے کرپشن کو پوری طرح سے ختم کردیا ہے ، مگر میں یہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ان چار سالوں میں ہمارے کسی وزیر پر کوئی انگلی اٹھا کر نہیں کہہ سکتا ہے کہ اس کے دامن پر بدعنوانی کا کوئی داغ ہے ۔ جتنا زیادہ ہم شفافیت بڑھائیں گے اتنا ہی کرپشن کم ہوگا۔


وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  پہلے لوگوں کو افسران ، وزرا اور ممبر ان اسمبلی و ممبران پارلیمنٹ کے پاس جا کر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کروانا پڑتی تھی ۔ ہم نے سوچا کہ ہم ملک کے لوگوں پر یقین کیوں نہیں کرسکتے ہیں ؟ ہم نے کہا کہ اب عام لوگ اپنے دستاویز خود ہی اٹیسٹ کریں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت اس بات کو سمجھتی ہے کہ اگر ہم ملک کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ترقی کو نچلے پائیدان پر کھڑے لوگوں تک بھی پہنچانا ہوگا ۔ کوئی حکومت یہ دعوی نہیں کرسکتی کہ ہم ہر تعلیم یافتہ نوجوان کو نوکری دے دیں گے، لیکن ہم ایسے مواقع دستیاب کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر ان کے پاس قابلیت ہے تو وہ آسانی سے اپنا راستہ نکال سکتے ہیں۔

First published: Mar 17, 2018 03:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading