உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ضرورت پڑی تو ہم سرحد سے باہر نکل کر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے: راجناتھ سنگھ

    نئی دہلی۔ ہماری فوج ملک کی سلامتی میں مصروف ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم سرحد سے باہر نکل کر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے۔

    • Share this:

      نئی دہلی۔ ہماری فوج ملک کی سلامتی میں مصروف ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم سرحد سے باہر نکل کر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے نیوز 18 کے رائزنگ انڈیا سمٹ میں یہ بات کہی۔ سنگھ نے دہشت گردی اور نکسل ازم جیسے معاملات پر کھل کر بات کی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلے کے وزرائے اعظم نے بھی دہشت گردی کے مسئلے پر کام کئے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم نے اس مسئلے کے خلاف عالمی ممالک  کو متحد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

      سنگھ نے مزید کہا، 'میں یہ نہیں کہہوں گا کہ جو کچھ ہم نے کامیابی حاصل کی ہے وہ صرف ہماری کوششوں کی وجہ سے ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے بھی کام کیا ہے۔ نکسلواد جو ہماری اندرونی سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ بنا ہوا تھا، اس پر ہمیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

      پڑوسی ممالک سے تعلقات کے بارے میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا، 'جہاں تک نیت کی بات ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ پڑوسیوں سے اپنے رشتے بنا کر رکھیں۔ واجپئی جی کہا کرتے تھے کہ دوست بدل جاتے ہیں، لیکن پڑوسی نہیں بدلتے۔ اس لئے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنا کر رکھنے چاہئیں۔

      First published: