ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راج ناتھ سنگھ نے بالاكوٹ فضائی حملے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فضائیہ کو کیا سلام

  • Share this:
راج ناتھ سنگھ نے بالاكوٹ فضائی حملے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فضائیہ کو کیا سلام
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد اب وادی کشمیر میں پاکستان اور اسلامک سٹیٹ کے جھنڈوں کی بجائے صرف بھارت کا پرچم نظر آرہا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بالاكوٹ فضائی حملے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز فضائیہ کی بہادری کو سلام کیا اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ہندوستان کے طریقوں میں تبدیلی لانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا’’ ہندوستان آج بالاكوٹ فضائی حملے کی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔ فضائیہ کے بہادر جوانوں کی یہ ایک کامیاب دہشت گردی مخالف مہم تھی۔ بالاكوٹ فضائی حملے کی کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف اپنی مضبوط قوت ارادی کو واضح طور پر ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا’’ میں فضائیہ کو بالاكوٹ فضائی حملے کے دوران غیر معمولی بہادری اور جرات کے لئے سلام کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی ہماری حکومت نے سابق حکومتوں سے مختلف نقطہ نظر اپنایا ہے ۔ اب ہم دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی حفاظت کے لئے سرحد پار کرنے میں تامل نہیں کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا’’ میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے نقطہ نظر اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ہمارے طریقوں میں تبدیلی لانے کے لئے مسٹر مودی كا شکریہ کرتا ہوں ۔ یہ یقینی طور پر ایک نیا اور جوش سے بھرا ہندوستا ن ہے ‘‘ ۔واضح ر ہے کہ فضائیہ نے گزشتہ سال آج ہی کے دن پاکستان کے بالاكوٹ میں گھس کر دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔

First published: Feb 26, 2020 12:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading