وزیر داخلہ راج ناتھ نے بلائی ہائی لیول میٹنگ ،لائن آف کنٹرول پر حالات کا لیں گے جائزہ
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج نارتھ بلاک میں ایک ہائی لیول میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں لائن آف کنٹرول پر موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج نارتھ بلاک میں ایک ہائی لیول میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں لائن آف کنٹرول پر موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج نارتھ بلاک میں ایک ہائی لیول میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں لائن آف کنٹرول پر موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال، داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی، آئی بی چیف اور خفیہ ایجنسی را کے چیف شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ اس میٹنگ میں وزارت دفاع کے افسران بھی موجود رہیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ راج ناتھ آج 12 بجے آئی ٹی بی پی کے حکام کے ساتھ بھی سرحد پر سیکورٹی حالات کے جائزہ لیں گے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے سے تلملائی پاکستانی فوج کہیں کوئی ناپاک حرکت نہ کر دے۔ خیال رہے کہ پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں جمعرات کو ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ سرحد پر پاکستان کی جانب سے فائرنگ تیز ہو گئی ہے، پاکستان کی جانب سے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کل سے چار مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ سبزیاں، اکھنور، مینڈھر اور نوشیرا میں فائرنگ کی گئی ہے۔ مینڈھر میں پاکستان کی جانب سے تین ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کا ہندوستانی فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیا۔ دریں اثنا سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستان کے جوابی حملہ کے امکان کے پیش نظر سرحد پر احتیاطا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی حملے سے نمٹنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ فوج کی ویسٹرن کمان کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ سرحدی گاوں میں رہنے والے لوگ کافی ڈرے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی سرحد سے متصل پنجاب کے گاوں کو حکومت نے خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایل او سی پر لوگوں کی نقل و حرکت مکمل طور روک دی گئی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔