نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی ) کے بزرگ لیڈرکی حالت میں آج تھوڑی بہتری آرہی ہے۔ پارٹی کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
مسٹر سنگھل کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف اور سانس میں لینے میں شکایت کے بعد گڑگاوں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ انکی حالت میں تھوڑی بہتری آئی ہے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ مسٹر سنگھل کی عیادت کے لئے آج صبح میدانتا اسپتال پہنچے ۔وہ تقریبا 15 منٹ تک اسپتال میں رہے اور طبیعت کے بارے میں معلومات لیں۔
راج ناتھ کے بعد پروین توگڑیا اور مرکزی وزیر اوما بھارتی بھی اسپتال میں عیادت کیلئے پہنچیں۔
بھارتیہ جنتا پاٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ، پارٹی کے جنرل سکریٹری رام لال، وزیر صحت جے پی نڈا اور آفس کے کئی لوگ گزشتہ روز ہی ان کی عیادت کے لئے میدانتا اسپتال پہنچے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔