نئی دہلی۔ حکومت نے آج کہا کہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کی ہندوستان میں کوئی بنیاد نہیں ہے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ نوجوانوں کے داعش سے متاثر ہونے کے معاملے سامنے آئے ہیں جن کی جانچ چل رہی ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پارلیمنٹ میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ اس قسم کی کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہے کہ داعش نے ملک میں اپنی بنیاد بنا لی ہے۔ اگرچہ مرکزی اور ریاستی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذہن میں کچھ ایسے لوگ آئے ہیں، جو سوشل ميڈياكے ذریعے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے نظریات سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی کل تعداد 80 ہے جن میں سے 22 کیرالہ سے ہیں۔ ان میں 16 کے خلاف تحقیقات چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان در اصل بنیاد پرستی سے متاثر ہيں اور حکومت ایسے پروگرام چلا رہی ہے جس سے نوجوانوں میں بنیاد پرستی کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔ اس کے لئے کچھ مذہبی گروپوں نے بھی داعش کے اثرات میں نہیں آنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستانی سماج کا ڈھانچہ اور خاندانی فریم ورک بھی داعش کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ داعش کے خطرے کا اندازہ لگانے اور اس سے نمٹنے کے لئے ایک قومی حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔