نئی دہلی : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہریانہ میں دیگر پسماندہ طبقات کے تحت ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والی جاٹ برادری کے مظاہرین سے امن و شانتی بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے جاری جاٹ ریزرویشن تحریک نے گزشتہ پر تشدد میں بدل گئی تھی، جس میں پولیس کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ پرتشدد واقعات کے پیش نظر کل ہی فوج طلب کرلی گئی تھی۔ تحریک سے نمٹنے کے لئے ریاست کے 9 اضلاع میں فوج گشت کر رہی ہے اور تین اضلاع میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے یہاں ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا اور ریاستی حکومت سے موصولہ اطلاع سینئر مرکزی وزراء کو دیں۔ بعد میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے اور وہ مظاہرین سے امن و سکون بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔
میٹنگ میں مسٹر سنگھ کے علاوہ وزیر دفاع منوہر پاریکر، دیہی ترقیات کے وزیر چودھری وریندر سنگھ اور دیگر وزراء موجود تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔