ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیر میں تشدد کیلئے پاکستان ذمہ دار، مسئلہ کا حل بات چیت سے نکالا جائے گا : راجناتھ

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر میں حالیہ تشدد کے واقعات کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس تشدد کیلئے پاکستان ذمہ دار ہے اور ملک کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 18, 2016 07:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کشمیر میں تشدد کیلئے پاکستان ذمہ دار، مسئلہ کا حل بات چیت سے نکالا جائے گا : راجناتھ
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر میں حالیہ تشدد کے واقعات کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس تشدد کیلئے پاکستان ذمہ دار ہے اور ملک کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔

نئی دہلی : حکومت نے کشمیر میں تشدد کے واقعات کے لئے پاکستان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ وہاں کے مسئلہ کا حل مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت اور سیاسی پارٹیوں سے تبادلہ خیال کرکے نکالاجائے گا اور جلد سے جلد صورتحال معمول پر لانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر میں حالیہ تشدد کے واقعات کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس تشدد کیلئے پاکستان ذمہ دار ہے اور ملک کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں حالیہ واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیر کے لوگوں سے وہاں جا کر راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ وہاں جانے کو بھی تیار تھے لیکن ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد آنے کیلئے کہا۔

مسٹر سنگھ نے کہاکہ کشمیر کے نوجوانوں کو کچھ طاقتیں ورغلانے کی کوشش کرتی ہیں اور انہیں آزادی کی بات کہہ کر اکسایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ریفرینڈم کی اب کوئی اہمیت نہیں ہے اور یہ غیرمتعلق بات ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نوجوان ہمارے ہیں اور ہم انہیں صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی فکر ہندستان کے لوگ کریں گے اور ہندو، سکھ، عیسائی سب مل کر ان کے مفادات کی حفاظت کریں گے۔

First published: Jul 18, 2016 07:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading