உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ترقی یافتہ اور خوشحال جموں وکشمیر کا خواب صرف امن سے شرمندہ تعبیر ہوگا: راجناتھ

    انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ:پاکستان کواپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے:راجناتھ سنگھ

    انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ:پاکستان کواپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے:راجناتھ سنگھ

    سری نگر۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال جموں وکشمیر کا خواب صرف امن اور نارملسی سے شرمندہ تعبیر ہوگا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      سری نگر۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال جموں وکشمیر کا خواب صرف امن اور نارملسی سے شرمندہ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا پختہ عزم ہے کہ ریاست میں ایک دیانتدار اور موثر انتظامیہ کے ذریعہ امن، استحکام اور خوشحالی لائی جائے۔ وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر آنے والے راجناتھ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اپنے دورے کے دوسرے دن ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اپنے سات سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔


      انہوں نے کہا ’جموں وکشمیر میں گورنر اور ریاستی انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا‘۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال جموں وکشمیر کا خواب صرف امن اور نارملسی سے شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اُن کا ٹویٹ میں کہنا تھا ’ایک ترقی یافتہ اور خوشحال جموں وکشمیر کا خواب اُس وقت پورا ہوگا جب ریاست میں امن اور نارملسی کی بحالی ہوگی‘۔


      وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک دیانتدار اور موثر انتظامیہ کے ذریعہ ریاست میں امن، استحکام اور خوشحالی لانا مرکزی حکومت کا پختہ عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عام لوگوں کے لئے ترقی اور اچھی حکمرانی ایک خواب بن کر رہ گئی تھی۔  راجناتھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نظام میں احتساب ، شفافیت اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اچھی حکمرانی اور ترقی کی بدولت اہلیان ریاست میں نئی خواہشات اور امیدیں پیدا کرنے کا کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل لوگوں کو بااختیار بنانے اور مقامی خود حکمرانی کے اداروں کو مستحکم بنانے میں پنہاں ہے۔

      First published: