உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پرعمل کرے گی حکومت

    نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے قصورواروں کی رہائی کے معاملے میں مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کام کرے گی۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے قصورواروں کی رہائی کے معاملے میں مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کام کرے گی۔
      مسٹر سنگھ نے لوک سبھا میں وققہ سوال کے بعد کہا کہ انہیں کل ہی اس بارے میں تمل ناڈو حکومت کا خط موصول ہوا ہے اور حکومت اس پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے اور اس پر عمل درآمد حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
      اس سے پہلے کانگریس کے ارکان نے راجیو گاندھی کے قتل کے قصورواروں کی رہائی کی تمل ناڈو حکومت کی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس کی اجازت نہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ وقفہ سوالات شروع ہونے کے ساتھ ہی کانگریس کے ارکان نے اس معاملے پر بولنا شروع کر دیا۔ اس پر تمل ناڈو میں حکمران انا ڈی ایم کے کے ارکان کوریڈور میں آ گئے۔
      اسپیکر سمترا مہاجن نے کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھڑگے کو بولنے کی اجازت دی۔ مسٹر كھڑگے نے کہا کہ تمل ناڈو حکومت نے وزیر داخلہ کو خط لکھ کر راجیو گاندھی کے قتل کے قصورواروں کی رہائی کی اجازت مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ افسوسناک ہے۔
      سابق وزیر اعظم نے ملک کے لئے جان دی ہے، ان کا احترام کیا جانا چاہئے۔ یہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لئے ضروری ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر ریاست کو اجازت دی گئی تو مستقبل میں دوسری ریاستوں سے بھی ایسے ہی مطالبے ہوں گے۔

      First published: