ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجناتھ کی پولیس افسروں کو فساد اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے معاملات میں سخت کارروائی کی ہدایت

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا ڈھانچہ برقرار ہے اور پڑوسی ملک جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف اکسانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jan 07, 2018 01:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجناتھ کی پولیس افسروں کو فساد اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے معاملات میں سخت کارروائی کی ہدایت
راجناتھ سنگھ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا ڈھانچہ برقرار ہے اور پڑوسی ملک جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف اکسانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ملک کے سرکردہ پولیس افسروں کو فسادات اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے معاملہ میں سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

ڈی جی پی اور آئی جی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں ٹریننگ کیمپ ، لانچ پیڈ اور ٹیلی مواصلات اسٹیشن کی شکل میں دہشت گردی کا ڈھانچہ برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کیلئے مالی مدد سمیت سبھی طرح کی مدد دستیاب کرانے میں کسی طرح کی بھی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف بھڑکایا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سینئر پولیس افسروں کو اس طرح کے واقعات اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے معاملات میں سختی سے نمٹنے کی بھی ہدایت دی۔

First published: Jan 07, 2018 01:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading