ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان کا سر جھکنے نہیں دیں گے ، ضروری پڑی تو دشمن کو گھر میں گھس کر ماریں گے : راجناتھ سنگھ

مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو اپنی حرکتوں سے باز آنے کی نصیحت کی ہے ۔ مسٹر سنگھ آج یہاں انڈین ریلوے کے گودام مزدوروں کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے

  • UNI
  • Last Updated: Jan 21, 2018 04:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان کا سر جھکنے نہیں دیں گے ، ضروری پڑی تو دشمن کو گھر میں گھس کر ماریں گے : راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ۔ فائل فوٹو

لکھنؤ: مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو اپنی حرکتوں سے باز آنے کی نصیحت کی ہے ۔ مسٹر سنگھ آج یہاں انڈین ریلوے کے گودام مزدوروں کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندستان پاکستان کے ساتھ بہتر رشتے چاہتاہے لیکن پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے ۔انھوں کہا کہ ملک کے عوام کو وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہندستان کا سرجھکے گا نہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہندستان کی شبیہ ایک مضبوط ملک کی بن چکی ہے ۔ہندستان نے پوری دنیا کو پیغام دیدیا ہے کہ وہ سرحد کے اس پار ہی نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر اس پار بھی گھس کر دشمن کو جواب دے سکتاہے ۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پڑوسیوں کے ساتھ بہترتعلقات قائم کرنے کے حق میں ہیں لیکن پاکستان سدھرنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ہمارے بہادر جوانوں نے سرحد پار جاکر انتقام لیا ۔آگے بھی ضرورت پڑی تو ایسا ہی کیا جائیگا ۔انھوں نے کہا کہ ہندستان اب دنیا میں طاقت ور ملک کے طورپر جانا جاتاہے ۔

مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ’’ پسینہ بہانے والوں میں ایشور نواس کرتاہے ۔‘‘انھوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر لکھنے والے مزدورہیں ۔ریلوے کی آمدنی میں مزدوروں کا بہت بڑا تعاون ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہندستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔اور یہ پسینہ بہانے والوں کی وجہ سے ہے ۔انھوں نے کہا کہ ریلوے میں پانچ ہزار سے زیادہ مال بردار ڈبے جوڑے جائیں گے ۔انھوں امید ظاہر کی کہ ریلوے میں پانچ لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی۔وہ ریل مزدورں کی وکالت کریں گے تاکہ انکی حصہ داری بڑھے ۔

اس موقع پر ریاست کے وزیر قانون برجیش پاٹھک ،میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر آسوتوش ٹنڈن ،ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج )سوتنتردیو سنگھ ،دیہی انجینئرنگ سروس محکمہ کے وزیر موتی سنگھ اور رکن پارلیمان جگدمبیکا پال بھی موجود تھے ۔

First published: Jan 21, 2018 04:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading