உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پارلیمنٹ میں راج ناتھ سنگھ نے کہا، امبیڈکر نے کبھی نہیں کی ملک چھوڑنے کی بات

    نئی دہلی۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں ملک کے پہلے یوم آئین پر ملک میں جاری عدم برداشت کے معاملے پر حکومت کی طرف سے صفائی دینے کی کوشش کی۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں ملک کے پہلے یوم آئین پر ملک میں جاری عدم برداشت کے معاملے پر حکومت کی طرف سے صفائی دینے کی کوشش کی۔ راج ناتھ نے آئین سے وفاداری ظاہر کی اور کہا کہ ہندستان کو مکمل طور پر متحد رکھنے میں آئین ہند نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

      فلم اداکار عامر خان کے بیان کے بعد ملک میں مچے تنازعہ پر وزیر داخلہ نے بات کی۔ راج ناتھ نے اشاروں اشاروں میں عامر کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ امبیڈکرجی نے کبھی نہیں سوچا کہ توہین کا سامنا کرنے کی وجہ سے میں ملک چھوڑ کر کہیں اور چلا جاؤں گا۔ امبیڈکر جی کو ڈھیر ساری مشکلات جھیلنی پڑیں لیکن ملک کی یکجہتی کو لے کر ان کی منصفانہ سوچ ہمیشہ برقرار رہی۔

      راج ناتھ نے کہا کہ آج اگر سب سے زیادہ جس چیز کا غلط استعمال ہو رہا ہے وہ سیکولر لفظ کا ہو رہا ہے۔ اس پروپیگنڈے کو روکنا چاہئے۔

      راج ناتھ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے ملک کو ایک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر داخلہ کو نہرو بھی یاد آئے اور انہوں نے کہا کہ نہرو جی کی بھی ملک کے آئین اور ملک کی تعمیر میں اہم کردار ہے۔ ان کی شراکت داری کو بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

      First published: