ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Parliament Monsoon Session: راجیہ سبھا میں بولے راج ناتھ۔ چین ایل اے سی کو نہیں مانتا، ہم ہر صورت حال کے لئے تیار

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین کی سرگرمیوں سے واضح ہے کہ اس کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ بات چیت کے باوجود چین کی طرف سے 29-30 اگست کو اشتعال انگیز کارروائی کی گئی۔

  • Share this:
Parliament Monsoon Session: راجیہ سبھا میں بولے راج ناتھ۔ چین ایل اے سی کو نہیں مانتا، ہم ہر صورت حال کے لئے تیار
راجیہ سبھا میں بولے راج ناتھ۔ چین ایل اے سی کو نہیں مانتا، ہم ہر صورت حال کے لئے تیار

نئی دہلی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندستان۔ چین سرحد پر حالات کے بارے میں راجیہ سبھا کو جانکاری دی۔ انہوں نے جمعرات کو کہا کہ چین نے لداخ میں تقریبا 38 ہزار مربع کلومیٹر زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے صاف کیا کہ چین کے ساتھ رشتے بڑھائے جا سکتے ہیں اور سرحدی تنازعہ پر بھی ساتھ میں بات چیت ہو سکتی ہے لیکن سرحد پر کشیدگی کا اثر رشتوں پر پڑے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین کی سرگرمیوں سے واضح ہے کہ اس کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ بات چیت کے باوجود چین کی طرف سے 29-30 اگست کو اشتعال انگیز کارروائی کی گئی۔



وزیر دفاع نے سائنو۔ پاکستان باونڈری ایگریمنٹ کا بھی حوالہ دیا جس کے تحت پاکستان نے ناجائز طور پر 5،180 مربع کلومیٹر کی ہندستانی زمین چین کو دے دی۔ سنگھ نے کہا کہ چین اروناچل پردیش میں 90 ہزار مربع کلومیٹر زمین پر بھی دعویٰ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی پہلے بھی ہوئی ہے اور ایل اے سی کو لے کر دونوں ملکوں کی رائے الگ الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایل اے سی کو نہیں مانتا، ہم ہر صورت حال کے لئے تیار ہیں۔


وزیر دفاع نے کہا کہ مئی میں چین نے ہندستانی فوجیوں کی پیٹرولنگ روکی۔ ہندستانی فوجیوں نے 15 جون کو گلوان میں پی ایل اے کو سخت جواب دیا۔ جوانوں نے ان سبھی واقعات کے دوران جہاں صبر وتحمل دکھانا تھا، وہاں تحمل دکھایا اور جہاں شجاعت کی ضرورت تھی وہاں شجاعت دکھائی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 17, 2020 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading