உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعلی عہدہ کے امیدواری کے سوال کو ٹال گئے راج ناتھ ، دیا یہ جواب

    نئی دہلی : اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے راج ناتھ سنگھ کو تشہیری مہم کی کمان سونپے جانے کی قیاس آرائی کے درمیان وزیر داخلہ نے پہلی مرتبہ اس پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے راج ناتھ سنگھ کو تشہیری مہم کی کمان سونپے جانے کی قیاس آرائی کے درمیان وزیر داخلہ نے پہلی مرتبہ اس پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار بننے کے سوال پر راج ناتھ ٹال مٹول کرتے نظر آئے ۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ نے خود کو یوپی کے وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے کی قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ۔ راج ناتھ سنگھ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ یوپی کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار بننے جا رہے ہیں ، تو انہوں نے اسے غیر حقیقی سوال قرار دیا ہے۔
      انہوں نے کہا کہ یوپی میں لیڈروں کی کمی نہیں ہے۔ یہ ایک غیر حقیقی سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مکمل تعاون رہے گا۔ خیال رہے کہ بی جے پی یوپی کے وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار جلد ہی اعلان کر سکتی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جس لیڈر کا نام بی جے پی طے کرے گی وہ ملائم سنگھ اور مایاوتی کے قد کا لیڈر ہوگا۔
      قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس الہ آباد میں 12 اور 13 جون کو ہوگا۔ یوں تو ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی پارٹی کی طرف سے دو تجاویز اجلاس میں منظور کی جائیں گی۔ پہلی ملک کی سیاسی حالات پر اور دوسری اقتصادی صورتحال پر ، لیکن خاص بات یہ ہے کہ پارٹی اس ایگزیکٹو کے ذریعے اتر پردیش انتخابات کا بگل بھی پھونکے گی۔ انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہی پارٹی نے اجلاس کے لئے سنگم نگری کا انتخاب کیا ہے۔
      First published: