ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ: گورکھپور میں شکست پر بولے راجناتھ، ہو گیا، آگے نہیں ہو گا

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ گورکھپور جیسی صورتحال دوبارہ دہرائی نہیں جائے گی۔ یہ بس ہو گیا لیکن آگے نہیں ہو گا، کیونکہ ہماری سمجھ میں آ گیا کہ ایسا بھی ہوتا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ: گورکھپور میں شکست پر بولے راجناتھ، ہو گیا، آگے نہیں ہو گا
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا  ہے کہ گورکھپور جیسی صورتحال دوبارہ دہرائی نہیں جائے گی۔ یہ بس ہو گیا لیکن آگے نہیں ہو گا، کیونکہ ہماری سمجھ میں آ گیا کہ ایسا بھی ہوتا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو دلی کے ہوٹل تاج پیلیس میں منعقد نیوز 18 انڈیا رائزنگ سمٹ میں یہ بات کہی۔


خیال رہے کہ گورکھپور میں ہوئی شکست کا بی جے پی ابھی جائزہ لے رہی ہے۔ کیونکہ یہ اس کی روایتی سیٹ مانی جاتی تھی۔ یہاں سے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ رکن پارلیمنٹ منتخب ہو کر آتے تھے۔


گورکھپور میں بی جے پی کی شکست پر اسی  پروگرام میں جب شیوراج سنگھ چوہان سے پوچھا گیا کہ فکرمندی میں کیا آپ کا بھی دل دھڑکتا ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ میرا دل صرف عوام کے لئے دھڑکتا ہے۔


وہیں ایودھیا میں رام مندر کو لے کر شری شری روی شنکر کی پہل سے متعلق ایک سوال پر راج ناتھ سنگھ نے کہا، 'روی شنکر جی بڑی ہستی ہیں، وہ کوشش کر رہے ہیں تو ہم انہیں روک نہیں سکتے۔ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے، یہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے۔ ہم اس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ عدالت کے فیصلہ کو ملک کے ہندو اور مسلمان دونوں قبول کریں گے۔ "

First published: Mar 17, 2018 04:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading