امریکہ، پاکستان میں تعینات ہندستانی مشن کے سربراہوں کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات
فائل فوٹو
جموں و کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے درمیان امریکہ اور پاکستان میں تعینات ہند ستانی مشن کے سربراہان نے بدھ کو یہاں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔
جموں و کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے درمیان امریکہ اور پاکستان میں تعینات ہند ستانی مشن کے سربراہان نے بدھ کو یہاں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ نارتھ بلاک میں واقع وزارت داخلہ میں امریکہ میں ہند ستان کے سفیر هرش وردھن شرنگلا اور اس کے بعد پاکستان میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اجے بساريا نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی پر لگام لگانے کے لئے غور و خوض کئےجا رہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جب وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں میٹنگ چل رہی تھی اور اس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اہم تبادلہ خیال کیاجارہاتھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔