ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان ہماری شرافت اور نرمی کو کمزوری نہ سمجھے: راج ناتھ سنگھ کا انتباہ

چنڈی گڑھ ۔ بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود جنگ بندی کی خلا ف ورزی کرنے پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو آج تنبیہ کی کہ وہ ہندوستان جیسے ایک طاقت ور ملک کی نرمی اور شرافت کو اس کی کمزوری سمجھنے کی قطعی ہمت نہ کرے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 30, 2018 09:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان ہماری شرافت اور نرمی کو کمزوری نہ سمجھے: راج ناتھ سنگھ کا انتباہ
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، پی ٹی آئی، فائل فوٹو

چنڈی گڑھ ۔ بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود جنگ بندی کی خلا ف ورزی کرنے پر مرکزی  وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو آج تنبیہ کی کہ وہ ہندوستان جیسے ایک طاقت ور ملک کی نرمی اور شرافت کو اس کی کمزوری سمجھنے کی قطعی ہمت نہ کرے۔

مسٹر سنگھ نے آج یہاں چنڈی گڑھ پردیش بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ’یوتھ کنکلیو‘ سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اس ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرحد پر پاکستان کی طرف سے لگاتار ہونے والی جنگ بندی کے سلسلے میں سرحدی حفاظتی دستہ اور رینجروں کی حالیہ میٹنگ ہوئی تھی جس میں پڑوسی ملک نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود اس کی یہ ناپاک حرکت جاری ہے۔


مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ بھی اس نے دوستانہ رشتے برقرار رکھنے کی پہل کی ہے اور اس پڑوسی ملک کو بھی ہندوستان کے تئیں دوستانہ رویہ رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر پاکستان کی اشتعال انگیز حرکتوں پر وہ اتنا ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ ’’ہماری نرمی اور شرافت کی بھی ایک حد ہے اور اس کا کبھی بھی غلط مطلب نہیں نکالنا چاہئے۔ ہندوستان اب ایک کمزور ملک نہیں رہا بلکہ ایک طاقت ور ملک بن چکا ہے۔‘‘


پنجاب میں پاکستان سے متصل سرحد پر خاردار تار لگانے کے منصوبے کو مرکز کے ذریعہ سرد خانے میں ڈالے جانے کے سلسلے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ٹھنڈے بستے میں ڈالا نہیں گیا ہے۔ البتہ پورے ملک میں سرحد کے تعلق سے ہونے والے منظم جرائم اور دفاعی پہلوؤں کے پیش نظر خاردار تار لگانے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

First published: Jan 30, 2018 09:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading