جموں ۔ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں واقع بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) میں پیر کے روز دو طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس دوران کشمیری طلبہ نے ہندوستان مخالف نعرے بازی کی۔ پولیس نے بتایا کہ بی جی ایس بی یو میں پیر کی صبح دو طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کیمپس میں کسی معاملے پر دو طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپیں بھڑک اٹھیں جس دوران متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کشمیری طلبہ نے کیمپس میں ہندوستان مخالف نعرے بازی کی۔ تاہم یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کیمپس میں کسی معاملے پر طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان معمولی نوعیت کی جھڑپ ہوئی۔ انہوں نے بتایا ’کیمپس میں صورتحال قابو میں ہے اور ہم احتجاجی طلبہ کو منانے کی کوشش کررہے ہیں‘۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ طلبہ گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور صورتحال پر قابو پانے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری وہاں بھیج دی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔