ہوم » نیوز » No Category

راجیہ سبھا الیکشن: کٹرمخالف اعظم خان نے امر سنگھ کو دیا ووٹ، کہا جیت پکی

لکھنئو۔ اتر پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور پارٹی کے مسلم چہرے اعظم خان نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ تمام ایس پی کے امیدوار جیت گئے ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 11, 2016 03:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجیہ سبھا الیکشن: کٹرمخالف اعظم خان نے امر سنگھ کو دیا ووٹ، کہا جیت پکی
اعظم خان ۔ فائل فوٹو

لکھنئو۔ اتر پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور پارٹی کے مسلم چہرے اعظم خان نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ تمام ایس پی کے امیدوار جیت گئے ہیں۔ امر سنگھ بھی جیتیں گے۔ تاہم امر سنگھ سے ملاقات کے سوال پر وہ خاموش ہو گئے۔


وہیں اعظم خان سب سے آخر میں ووٹ دینے اسمبلی پہنچے۔ بی جے پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار پریتی مہاپاترا کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعظم خاں نے کہا کہ گجرات کے لوگوں سے کسے ڈر نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے بارے میں سب جانتے ہیں۔


اعظم نے کیرانہ کے واقعہ کی بابت پوچھے جانے پر کہا کہ یہ تو سب جانتے ہیں کہ جو الزام لگاتے ہیں، وہی ملزم نکلتے ہیں۔ اعظم خان اور ایس پی کے راجیہ سبھا امیدوار امر سنگھ کے درمیان دشمنی جگ ظاہر ہے۔

First published: Jun 11, 2016 03:52 PM IST