உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، ارون جیٹلی اترپردیش سے ، تو پردھان مدھیہ پردیش جائیں گے راجیہ سبھا

    وزیر خزانہ ارون جیٹلی۔ فائل فوٹو

    وزیر خزانہ ارون جیٹلی۔ فائل فوٹو

    بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے راجیہ سبھاکے انتخابات کے لئے آج اپنے آٹھ امیدواروں کا اعلان کردیا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے راجیہ سبھاکے انتخابات کے لئے آج اپنے آٹھ امیدواروں کا اعلان کردیا جن میں وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو اترپردیش سے ،وزیر قانون روی شنکر پرساد کو بہار سے اور پٹرولیم کے وزیر دھرمیندرپردھان کو مدھیہ پردیش سے ٹکٹ دیاگیاہے ۔
      پارٹی نے ان کے علاوہ وزیر صحت جے پی نڈا کو ہماچل پردیش ،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاور چند گہلوت کو مدھیہ پردیش سے ،زراعت کے وزیر مملکت پروشوتم روپالا اور سڑک ٹرانسپورٹ کےوزیر مملکت من سکھ لال منڈاویا کو گجرات سے امیدواربنایاگیاہے ۔پارٹی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو کو راجستھان سے امیدوار بنانے کا اعلان کیاگیاہے ۔
      بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد مسٹر نڈا نے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی ۔یہ سبھی لیڈر اس وقت راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور انکی موجودہ میعاد 2اپریل کو ختم ہورہی ہے ۔راجیہ سبھا کے انتخابات 23مارچ کو ہونے ہیں ۔
      First published: