اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Venkaiah Naidu: آج راجیہ سبھا کے ارکان چیئرمین وینکیا نائیڈو کوکریں گے الوداع، جانیے تفصیل

    ذرائع نے بتایا کہ محرم اور رکھشا بندھن کی وجہ سے منگل اور جمعرات کو ایوان کا اجلاس نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان کے تمام اراکین کی جانب سے پیر کی شام جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں نائیڈو کے لیے ایک الوداعی تقریب ہوگی۔

    • Share this:
      نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو (M Venkaiah Naidu ) کو آج یعنی پیر کے روز ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) اور دیگر سرکردہ قائدین کی موجوودگی میں الوداع کیا جائے گا۔ نائیڈو بدھ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے اور ان کے جانشین جگدیپ دھنکھر (Jagdeep Dhankhar) 11 اگست کو عہدے کا حلف لیں گے۔

      ذرائع نے بتایا کہ محرم اور رکھشا بندھن کی وجہ سے منگل اور جمعرات کو ایوان کا اجلاس نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان کے تمام اراکین کی جانب سے پیر کی شام جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں نائیڈو کے لیے ایک الوداعی تقریب ہوگی۔

      انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی، نائیڈو کو ایک یادگاری تحفہ پیش کریں گے جبکہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین الوداعی خطاب کریں گے۔ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر نائیڈو کی مدت کار کو بیان کرنے والی ایک ریلیز وزیر اعظم کے ذریعہ جاری کی جائے گی۔ اس کے بعد عشائیہ ہوگا۔

      14ویں نائب صدر کے طور پر منتخب ہونے کے ایک دن بعد دھنکھر نے اتوار کو نائیڈو سے ملاقات کی۔ دھنکھر اور ان کی اہلیہ سدیش کا اپا راشٹرپتی نواس میں نائیڈو اور ان کی شریک حیات اوشا نائیڈو نے خیرمقدم کیا۔ نائیڈو نے اپنے جانشین کو 'اینگ وسترم' کا تحفہ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی میٹنگ 30 منٹ سے زیادہ جاری رہی اور بعد میں نائیڈو نے دھنکھر کو رہائش گاہ اور سکریٹریٹ کا دورہ کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      RBI: ریزروبینک آف انڈیانےریپو ریٹ میں کیااضافہ، ہوم لون پر آپ کی EMIs میں کتناہوگااضافہ؟

      مہنگائی کا ایک جھٹکا، دہلی میں بڑھے PNG کے دام، IGL نے فی یونٹ میں 2.63 روپے کا کیا اضافہ

      یہ بھی پڑھیں:

      MCCI: حیدرآباد میں پہلی بار سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کا انعقاد، ماہرین تجارت کی شرکت

      Oil Prices: صارفین کیلئے خوشخبری! خوردنی تیل کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے تک کمی کا امکان!

      نائیڈو نے دھنکھر کا سکریٹریٹ کے عملے سے تعارف بھی کرایا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: