اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Lata Mangeshkar: آج راجیہ سبھاکارروائی ہوگی ایک گھنٹہ ملتوی، لتا منگیشکر کو پیش کیا جائے گا خراج عقیدت

    اس دوران ارکانِ ایوان انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کے پیر کو صبح 10 بجے دن اجلاس کو منگیشکر کی یاد میں ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کردیں گے۔

    • Share this:
      راجیہ سبھا سکریٹریٹ (Rajya Sabha Secretariat) کے ذرائع نے بتایا کہ راجیہ سبھا پیر کو لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) کے احترام کے طور پر ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی کردی جائے گی۔ اس دوران ارکانِ ایوان انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کے پیر کو صبح 10 بجے دن اجلاس کو منگیشکر کی یاد میں ایک گھنٹے کے لئے ملتوی کردیں گے۔

      آر بی آئی بھی لتا منگیشکر کے غم میں شریک:

      ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے اتوار کو مہاراشٹر میں بھارت رتن اور لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) کی موت کے سوگ کے لیے 7 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کی میٹنگ کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے یہ میٹنگ 7 تا 9 فروری 2022 کو ہونی تھی۔

      ملتوی ہونے کے بعد یہ میٹنگ اب 8 فروری کو شروع ہوگی اور اس کے نتائج کا اعلان 10 فروری کو کیا جائے گا۔ آر بی آئی نے دیر شام کے ایک بیان میں کہا کہ فروری 2022 کو حکومت مہاراشٹر کے ذریعہ Negotiable Instruments Act 1881 کے سیکشن 25 کے تحت عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارت رتن لتا منگیشکر کو خراج پیش کیا جائے گا۔ ایم پی سی میٹنگ کو 8 تا 10 فروری 2022 کو دوبارہ طئے کیا گیا ہے۔

      لتا منگیشکر کی آواز نے پورے جنوی ایشیا کی کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کی آواز کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔ انھوں نے اپنی سریلی آواز کی ایک خاص پہچان بنائی اور انہیں ہندوستان کے عظیم لوگوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وہ اتوار کو ممبئی کے ایک اسپتال میں متعدد اعضا کی خرابی کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ وہ 92 برس کی تھیں۔

      تاہم ماہرین کی رائے ہے کہ آر بی آئی کا ایم پی سی پالیسی کے موقف کو ’ماحول سے غیر جانبدار‘ میں تبدیل کر سکتا ہے اور لیکویڈیٹی کو معمول پر لانے کے عمل کے حصے کے طور پر ریورس ریپو ریٹ کے ساتھ ٹنکر کر سکتا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: