உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیہ سبھا سے بینکوں کے کروڑوں روپے کے مقروض وجے مالیہ کا استعفی نامنظور

    نئی دہلی۔ بینکوں کے کروڑوں روپے کے مقروض راجیہ سبھا کے آزاد رکن وجے مالیہ کا استعفی ضابطوں سے متعلق خامیوں کی وجہ سے نامنظور کردیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ بینکوں کے کروڑوں روپے کے مقروض راجیہ سبھا کے آزاد رکن وجے مالیہ کا استعفی ضابطوں سے متعلق خامیوں کی وجہ سے نامنظور کردیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری نے شراب کے کاروباری مالیہ کا استعفی نامنظور کردیا کیونکہ وہ مقررہ ضابطوں کے مطابق نہیں تھا۔ مسٹر مالیہ نے  اپنا استعفی ایوان کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھیجا تھا، ان پر ملک کے کئی بینکوں کا نو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ واجب الادا ہے۔ ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

      ذرائع کے مطابق مسٹر مالیہ کو کانگریس کے رکن ڈاکٹر کرن سنگھ کی صدارت والی ڈسپلنری کمیٹی کو کل تک اپنا جواب دینا تھا لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے اپنا استعفی کمیٹی کو بھیج دیا۔ کمیٹی نے ڈاکٹر انصاری سے سفارش کی کہ فیکس کے ذریعہ بھیجے گئے ان کے استعفی کو تسلیم نہ کیا جائے کیونکہ وہ مقررہ طریقے کے مطابق نہیں ہے۔
      ٰخیال رہے کہ ڈسپلنری کمیٹی نے گزشتہ ہفتہ اپنی میٹنگ میں اتفاق رائے سے مسٹر مالیہ کی رکنیت رد کرنے کا فیصلہ لیا تھا اور انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس کی مدت کل ختم ہوگئی۔

      First published: