உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیہ سبھا انتخابات : بی جے پی کے 11 ، ایس پی کے 7 ، کانگریس کے 6 ، بی ایس پی کے 2 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب

    نئی دہلی : راجیہ سبھا کی 27 سیٹوں کے لئے آج ہوئی ووٹنگ کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ راجستھان میں بی جے پی کے سبھی امیدوار جیت گئے ہیں ۔

    نئی دہلی : راجیہ سبھا کی 27 سیٹوں کے لئے آج ہوئی ووٹنگ کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ راجستھان میں بی جے پی کے سبھی امیدوار جیت گئے ہیں ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : راجیہ سبھا کی 27 سیٹوں کے لئے آج ہوئے ووٹنگ کے نتائج آگئے ہیں۔ راجستھان، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں نتائج توقع کے مطابق رہے ۔ یوپی میں بی جے پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار پریتی مهاپاترا کی انٹری سے کپل سبل کی جیت پر خطرہ منڈلانے لگا تھا لیکن آخر سبل کو کامیاب ہوگئے اور پریتی ہار گئیں۔ آج ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے 11 سیٹیں جیتی ہیں ، جبکہ سماج وادی پارٹی کو 7 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ کانگریس کے کھاتہ میں 6 جبکہ بہوجن سماج پارٹی کو دو سیٹوں پر کامیابی ملی۔ آزاد امیدوار سبھاش چندرا ہریانہ سے کامیاب ہوگئے۔
      اتر پردیش: یوپی میں  11 سیٹوں پر 12 امیدوار میدان میں تھے ۔ ان میں سے سماج وادی پارٹی کے سبھی سات امیدوار جیت گئے ہیں۔ بینی پرساد ورما، امر سنگھ، سنجے سیٹھ، سکھرام سنگھ یادو، ریوتی رمن سنگھ وشمبھر پرساد نشاد اور سریندر ناگر انتخابات جیت گئے ہیں۔ بی جے پی کے شیوپرتاپ شکلا اور بہوجن سماج پارٹی کے ستیش چندر مشرا اور اشوک سدھارتھ بھی جیت گئے ۔ کانگریس کے کپل سبل اور بی جے پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار پریتی مهاپاترا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا ، لیکن جیت سبل کو ہی ملی۔
      ہریانہ: ہریانہ میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے آزاد امیدوار سبھاش چندرا نے جیت حاصل کی۔ یہاں آئی این ایل ڈی نے مشہور وکیل آر کے آنند کو حمایت دے کر مقابلہ دلچسپ بنانے کی کوشش کی تھی ، لیکن آنند کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ریاست کی ایک اور سیٹ سے مرکزی وزیر بیریندر سنگھ نے جیت حاصل کی۔
      راجستھان: راجستھان میں چار نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی۔ تین سیٹیں تو بی جے پی کے لئے یقینی تھیں ، لیکن چوتھی سیٹ کے لئے آزاد امیدوار کمل مرارکا نے مقابلہ دلچسپ بنانے کی کوشش کی ، تاہم چوتھی سیٹ بھی بی جے پی کے ہی کھاتے میں گئی ۔ مرارکا کو کانگریس اور تھرڈ فرنٹ کی حمایت حاصل تھی۔ راجستھان سے بی جے پی لیڈر مرکزی وزیر وینکیا نائيڈو، بی جے پی کے نائب صدر اوم پرکاش ماتھر، ہرش وردھن سنگھ اور رام كمار ورما الیکشن میں کامیاب ہوئے ۔
      اتراکھنڈ : وزیر اعلی ہریش راوت کے سپہ سالار پردیپ ٹمٹا کو بی جے پی نے روکنے کی کوشش کی ، مگر وہ الیکشن جیت گئے ۔
      مدھیہ پردیش : ریاست میں تین سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں دو سیٹوں پر بی جے پی نے اور ایک سیٹ پر کانگریس نے اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ بی جے پی کے حمایت یافتہ آزاد اميدوار کی شکست ہوئی۔ بی جے پی کے ایم جے اکبر اور انل مادھو اور کانگریس کی وویک تنكھا یہاں سے کامیاب ہوئے۔ ایم جے اکبر کو 58، انیل مادھو کو 58، وویک تنكھا کو 62 اورجبکہ آزاد امیدوار ونود گوٹيا کو محض 50 ووٹ ملے۔
      جھارکھنڈ :جھارکھنڈ میں دونوں نشستیں بی جے پی کے نام رہیں اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور مہیش پودار کامیاب ہوئے ۔
      کرناٹک: کرناٹک میں کانگریس کے تین اور بی جے پی کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ جے ڈی ایس کا امیدوار ہار گیا۔ کانگریس کے آسکر فرنانڈیز کو یہاں سے 46، جے رام رمیش کو 47 اور کے سی رام مورتی کو 52 ووٹ ملے۔ بی جے پی کی نرملا سیتا رمن 46 ووٹ لے کر جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ جے ڈی ایس کے امیدوار بی ایم فاروق کو محض 33 ووٹ ملے اور وہ ہار گئے ۔
      قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا کی 15 ریاستوں سے آنے والی کل 57 سیٹوں پر نئے ارکان کا انتخاب ہوا ہے۔ ان میں سے 30 اراکین بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ، جبکہ سات ریاستوں کی 27 سیٹوں کے لئے آج ووٹ ڈالے گئے اور نتائج کا اعلان کیا گیا ۔
      First published: