உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے دیا منتر : سخت محنت سے ہی ملتی ہے کامیابی

    راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کا ماننا ہے کہ کھیل میں کچھ بھی حاصل کرنے کیلئے یہ بات معنی رکھتی ہے کہ آپ میں پانے کی کتنی آگ ہے ۔

    راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کا ماننا ہے کہ کھیل میں کچھ بھی حاصل کرنے کیلئے یہ بات معنی رکھتی ہے کہ آپ میں پانے کی کتنی آگ ہے ۔

    راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کا ماننا ہے کہ کھیل میں کچھ بھی حاصل کرنے کیلئے یہ بات معنی رکھتی ہے کہ آپ میں پانے کی کتنی آگ ہے ۔

    • Share this:
      حکومت ہند نے 2020 اور 2024 اولمپک میں زیادہ سے زیادہ میڈل لانے کیلئے ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم ( ٹاپس ) چلا رکھی ہے ، جس کے تحت کھلاڑیوں کو پریکٹس کیلئے حکومت کی طرف سے مدد ملتی ہے جبکہ اولمپک میں میڈل لانے یا پھر کھلاڑیوں کو بھرپور سہولیات دینے کیلئے حکومت نے وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔
      یقینا 2004 اولمپک میں ٹریپ ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے والے راجیہ وردھن اس کام میں جی جان سے مصروف ہیں ۔ کھیلو انڈیا مہم کو ملک بھر میں پہنچانے کے علاوہ وہ ایشین گیمز میں ہندوستانی ایتھلیٹس کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کام کرتے نظر آئے ۔ یہی نہیں کئی مرتبہ انہیں کھلاڑیوں کو کافی یا پھر سوپ دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔
      حالانکہ راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کا خود کا ماننا ہے کہ کھیل میں کچھ بھی حاصل کرنے کیلئے یہ بات معنی رکھتی ہے کہ آپ میں پانے کی کتنی آگ ہے ۔
      انہوں نے کہا کہ "کامیابی حاصل کرنے کی سب سے بڑی شرط ہے کہ اس کو پانے کیلئے آپ کے اندر کتنی آگ ہے ، ہم سب کو ایک فیول یا پھر انرجی چاہئے ہوتی ہے اور یہ آپ کو طے کرنا پڑے گا کہ آپ کی طاقت کیا ہے۔ مجھے فزکس کا ایک ہی قاعدہ معلوم تھا اور وہ نیوٹنس تھرڈ لا ۔ مجھے جتنا دباوگے اتنا اوپر نکل کر آوں گا ۔ میں ان سبھی لوگوں کا شکر گزار ہوں ، جنہوں نے مجھے دبانے کی کوشش کی اور طعنے دئے ۔ سچ کہوں تو طعنے اور دبانے کی کوششوں کی وجہ سے ہی میں نے خاص مقام حاصل کیا ۔ حالانکہ اس وقت لوگوں کی باتیں مجھے بری لگتی تھیں ، لیکن اگر ایسا نہ ہوتا تو میں کہیں نہ کہیں آرام سے رہ رہا ہوتا"۔
      انہوں نے مزید کہا کہ "جب جب آپ کے عزت نفس کو چیلنج کیا جاتا ہے ، تب تب آپ کے اندر کا چمپئن آپ کو مزید مضبوط بنائے گا ۔ یہی نہیں جب آپ کے سامنے چیلنجز آتے ہیں تو سمجھنا کہ آپ ترقی کررہے ہیں ۔ ہمیشہ مثبت رہیں اور یہی کامیابی کا منتر ہے "۔
      First published: