ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام مندرتعمیرکے لئے مرکز کی مودی حکومت آرڈیننس لائے: یوگ گرو رام دیو کا مشورہ

یوگ گرورام دیو نے اجودھیا میں رام مندرکی تعمیر جلد کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر میں روکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے مرکز کی مودی حکومت آرڈیننس لائے۔

  • Share this:
رام مندرتعمیرکے لئے مرکز کی مودی حکومت آرڈیننس لائے: یوگ گرو رام دیو کا مشورہ
بابا رام دیو نے یہ بھی کہا کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سزا دیئے جانے کا التزام کیا جانا چاہئے۔

وارانسی:  یوگ گرورام دیو نے اجودھیا میں رام مندرکی تعمیر جلد کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر میں روکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے مرکز کی مودی حکومت آرڈیننس لائے۔


وارانسی میں ’’پتنجلی پریدھان‘‘ کی تشہیری فلم کی شوٹنگ سمیت دیگر پروگراموں میں شرکت کرنے پہنچے یوگ گرو نے صحافیوں کے ایک سوال پر کہا کہ’’سمجھوتے کا دور اب نکل چکا ہے، ایک لمبے جدوجہد کے 25 سال گذرچکے ہیں۔ اب نہیں تو مندر کی تعمیر کب ہوگی۔ مندر جلد نہیں بنا تو سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اور کمیونل ماحول گرم ہوسکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہندوستان عدم تشدد اور پیار کے راستے پر چلنے والا ملک ہے اور یہاں مذہبی تشدد نہیں ہے۔ سبھی چاہتے ہیں کہ اجودھیا میں مندر کی تعمیر ہو۔ ایسے میں ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘‘ کی طرز پر بغیر کسی تاخیر کے مندر تعمیر کے کام کا آغاز جلد ہونا چاہئے۔


یہ بھی پڑھیں:   لوک سبھا الیکشن سے قبل یوگی آدتیہ ناتھ کے ہاتھوں اجودھیا میں رکھا جائے گا رام مندرکا سنگ بنیاد: لکشمی نارائن

یہ بھی پڑھیں:    رام مندر کے لئے آواز بلند کرے گا آر ایس ایس ۔ وی ایچ پی، 9 دسمبر کو بلائی میگا ریلی

یہ بھی پڑھیں:  رام مندر کی تعمیر کے لئے 25 ہزار بجرنگ دل سینکوں کی بھرتی ہوگی : وی ایچ پی

یہ بھی پڑھیں:             سنتوں کا حکومت کو مذہبی فرمان، رام مندرکے لئے بنے قانون یا آئے آرڈیننس
First published: Nov 17, 2018 12:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading