உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رام گوپال کا ملائم پر براہ راست حملہ ، امر سے متعلق بیان کو بتایا پاگل پن ، شیو پال یادو کا دوبارہ وزیر بننے سے انکار

    بی جے پی سے ملی بھگت کے الزام میں سماج وادی پارٹی سے باہر کئے گئے رام گوپال یادو نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو پر آج بڑا حملہ بولا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ : بی جے پی سے ملی بھگت کے الزام میں سماج وادی پارٹی سے باہر کئے گئے رام گوپال یادو نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو پر آج بڑا حملہ بولا ہے۔ رام گوپال نے ملائم سنگھ یادو کے اس بیان کو پاگل پن قرار دیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امر سنگھ نے انہیں کئی مرتبہ بچایا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو نے جو کہا وہ ایک نان سینس بیان ہے ۔ ان کو کہنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ کیا وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ امر سنگھ نے سپریم کورٹ اور سی بی آئی کو مینیج کر لیا؟

      رام گوپال یہیں نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو اپنے بیٹے اکھلیش سے حسد کرنے لگے ہیں ۔ انہیں لگتا ہے کہ اکھلیش ان سے زیادہ پاپولر کیسے ہو گئے ؟ انہوں نے کہا کہ اکھلیش کے بغیر کوئی سماج وادی پارٹی نہیں ۔ اکھلیش جب لوگوں کے درمیان نکلیں گے ، تو ان کی سارے مخالفتیں ختم ہو جائیں گی ، کیونکہ جہاں اکھلیش ہیں ، وہیں سماج وادی پارٹی ہے ۔

      ادھر ذرائع کے مطابق کابینہ میں برخاست وزراء کی واپسی ہو سکتی ہے ۔ لیکن شیو پال نے دوبارہ وزیر بننے سے انکار کردیا ۔ ملائم سنگھ سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ وزیر نہیں بننا چاہتے ۔

      پارٹی دفتر پہنچے شیو پال یادو نے کہا جو نیتا جی کہیں گے ، اس پر عمل کروں گا ۔ پارٹی میں سب کچھ ٹھیک ہے ۔ دفتر سے ملائم سنگھ کی رہائش گاہ پہنچے شیو پال کے ساتھ برخاست وزیر نارد رائے اور اوم پرکاش سنگھ بھی ساتھ ہیں ۔
      First published: