ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام نائیک کا سنسنی خیز الزام، میرے خلاف الیکشن جیتنے کے لئے گووندا نے لی تھی داؤد کی مدد

نئی دہلی۔ اتر پردیش کے گورنر رام نائیک نے فلم اداکار گووندا پر سنگین الزام لگائے ہیں۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 03, 2016 11:24 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رام نائیک کا سنسنی خیز الزام، میرے خلاف الیکشن جیتنے کے لئے گووندا نے لی تھی داؤد کی مدد
نئی دہلی۔ اتر پردیش کے گورنر رام نائیک نے فلم اداکار گووندا پر سنگین الزام لگائے ہیں۔

نئی دہلی۔ اتر پردیش کے گورنر رام نائیک نے فلم اداکار گووندا پر سنگین الزام لگائے ہیں۔ نائیک نے کہا ہے کہ 2004 میں لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لئے گووندا نے انڈرورلڈ کی مدد لی تھی۔ رام نائک نے اپنی زندگی پر لکھی کتاب "چریوت" میں یہ الزام لگائے ہیں۔


رام نائیک کا دعوی ہے کہ انتخابات جیتنے کے لئے گووندا نے داؤد ابراہیم سے مدد لی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم اور گووندا ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے۔ 25 اپریل کو ممبئی میں رام نائیک نے اپنی کتاب "چریوت"  کا اجرا کیا تھا۔


پروگرام میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی، سابق وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے، سینئر شیوسینا لیڈر منوہر جوشی موجود تھے۔ بتا دیں کہ 2004 میں گووندا نے کانگریس کی جانب سے نارتھ ممبئی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ گووندا نے رام نائیک کو 11 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔ نارتھ ممبئی سیٹ سے رام نائیک تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے تھے۔

First published: May 03, 2016 11:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading