ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی کے گورنر رام نائیک نے بیچ میں ہی ركوايا قومی ترانہ، راج بھون نے دی صفائی

نئی دہلی۔ یوپی حکومت کی کابینہ کی توسیع کے پروگرام میں گورنر رام نائیک نے قومی ترانہ کو درمیان میں ہی ركوا دیا۔

  • IBN7
  • Last Updated: Oct 31, 2015 02:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوپی کے گورنر رام نائیک نے بیچ میں ہی ركوايا قومی ترانہ، راج بھون نے دی صفائی
نئی دہلی۔ یوپی حکومت کی کابینہ کی توسیع کے پروگرام میں گورنر رام نائیک نے قومی ترانہ کو درمیان میں ہی ركوا دیا۔

نئی دہلی۔ یوپی حکومت کی کابینہ کی توسیع کے پروگرام میں گورنر رام نائیک نے قومی ترانہ کو درمیان میں ہی ركوا دیا۔ ریاستی راجدھانی لکھنئو میں حلف برداری کی تقریب ختم ہونے کے بعد قومی ترانہ شروع ہوا۔ اسی درمیان گورنر رام نائیک نے قومی ترانہ کو روکنے کے لئے کہا۔ گورنر کے حکم پر قومی ترانہ کو درمیان میں ہی روک دیا گیا۔ قومی ترانہ بجتے وقت وزیر اعلی اکھلیش نے رام نائیک کا ہاتھ پکڑ کر ان کو روکنے کی بھی کوشش کی۔


نائیک نے قومی ترانہ کو اس لئے روکا کیونکہ انہیں پٹیل کی جینتی پر پیغام دینا تھا اور پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان ہوتے ہی وہ اسے روکنے کی کوشش کرنے لگے۔ قومی ترانہ روکے جانے کے بعد گورنر رام نائیک نے پٹیل کی جینتی پر اپنا پیغام پڑھا۔ اس کے بعد ایک بار پھر قومی ترانہ بجایا گیا اور پروگرام کو ختم کیا گیا۔


وہیں اس واقعہ پر راج بھون نے گورنر کی جانب سے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ غلط فہمی کی وجہ سے قومی ترانہ رکا۔ دراصل، گورنر ترانہ کی دھن نہیں سن پائے تھے۔

First published: Oct 31, 2015 02:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading