ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا، جموں و کشمیر کی ترقی حکومت کی ترجیح

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370اور35اے کو ہٹانے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی اقتصادی ،سماجی اور ثقافتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • Share this:
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا، جموں و کشمیر کی ترقی حکومت کی ترجیح
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370اور35اے کو ہٹانے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی اقتصادی ،سماجی اور ثقافتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کی تیز ترقی ،وہاں کی ثقافت اور روایات کی حفاظت،شفافیت اور ایماندارانتظامیہ اور جمہوریت کی بااختیاری،حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے دو تہائی اکثریت سے آئین کے آرٹیکل 370اور آرٹیکل 35اے کو ہٹایا ہے۔یہ تاریخی عمل ہے۔اس سے جموں و کشمیر اور لداخ کے لئے بھی ترقی کے شعبہ میں یکساں راستہ ہموار ہے۔

صدرنے کہا کہ ہمارا آئین،اس پارلیمنٹ اجلاس سے اور اس ایوان میں موجود ہر رکن سے ملک کے مفاد کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے ملک کے عوام کی امیدوں -تمناؤں کوپورا کرنے کےلئے ضروری قانون کی توقع بھی رکھتا ہے۔یہ دہائی ہندوستان کےلئے بہت اہم ہے۔

First published: Jan 31, 2020 02:52 PM IST