ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

صدر نے راکیش سنہا، سونل مان سنگھ سمیت ان چار کو کیا راجیہ سبھا کے لئے نامزد

صدر رام ناتھ کووند نے راجیہ سبھا کے جن چار نامزد ارکان کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ ساز، مصنف اور کالم نگار راکیش سنہا اور مشہور کلاسیکل رقاصہ سونل مان سنگھ کے علاوہ کسان لیڈر رام شکل اور مشہور مورتی کار رگھوناتھ مہاپاترا شامل ہیں۔

  • Share this:
صدر نے راکیش سنہا، سونل مان سنگھ سمیت ان چار کو کیا راجیہ سبھا کے لئے نامزد
مصنف اور کالم نگار راکیش سنہا اور مشہور کلاسیکل رقاصہ سونل مان سنگھ کے علاوہ کسان لیڈر رام شکل اور مشہور مورتی کار رگھوناتھ مہاپاترا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راجیہ سبھا کے چار نامزد ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ ساز، مصنف اور کالم نگار راکیش سنہا اور مشہور کلاسیکل رقاصہ سونل مان سنگھ کے علاوہ کسان لیڈر رام شکل اور مشہور مورتی کار رگھوناتھ مہاپاترا شامل ہیں۔


بتا دیں کہ آئین کے آرٹیکل 80 کے تحت صدر کو راجیہ سبھا میں 12 ارکان نامزد کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ یہ اراکین فن، سائنس، سماجی کام اور کھیلوں وغیرہ سے جڑے ہونے چاہئیں۔ اسی حق کے تحت صدر رام ناتھ كووند نے چار ہستیوں کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔


دراصل کرکٹر سچن تندولکر، فلم اداکارہ ریکھا، سماجی کارکن انو آغا اور کے پاراسن کی مدت کار ختم ہونے سے راجیہ سبھا کی چار سیٹیں خالی ہوئی تھیں۔ راجیہ سبھا کے مانسون اجلاس سے قبل ایوان بالا سے خالی ہوئی ان چار نشستوں کے لئے کھیلوں، فن اور سماجی طبقات سے کئی ناموں کی چرچا تھی۔ اس میں کرکٹر کپل دیو، اداکارہ مادھوری دکشت، نیتا جی سبھاش چندر بوس کے خاندان سے چندر کمار بوس وغیرہ کے ناموں کی چرچا ہو رہی تھی۔


حالانکہ ان تمام قیاس آرائیوں کو درکنار کرتے ہوئے کسان لیڈر رام شكل، مصنف اور کالم نگار راکیش سنہا، مورتی کار رگھوناتھ مہاپاترا اور کلاسیکی رقاصہ سونل مان سنگھ کو صدر نے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔

یہ چاروں ہستیاں چار الگ الگ ریاستوں سے ہیں اور وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں کافی مشہور ہیں۔ رام شکل اتر پردیش سے آتے ہیں۔ انہوں نے دلت کمیونٹی کے لئے کافی کام کئے ہیں۔ وہیں، سنگھ کا نظریہ ساز مانے جانے والے راکیش سنہا دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ وہ ٹی وی چینلوں پر بی جے پی اور آر ایس ایس کا موقف رکھتے نظر آتے ہیں۔ وہیں سونل مان سنگھ مشہور رقاصہ ہیں جبکہ اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے رگھوناتھ مہاپاترا نے جگناتھ مندر سے متعلق اہم ترین کام کئے ہیں۔
First published: Jul 14, 2018 02:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading