ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ کو عدالت سے باہر طے کرنے کی کوششیں تیز

الہ آباد : بابری مسجد رام جنم بھومی کے تنازع کو آپسی رضا مندی سے حل کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jun 16, 2016 11:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ کو عدالت سے باہر طے کرنے کی کوششیں تیز
الہ آباد : بابری مسجد رام جنم بھومی کے تنازع کو آپسی رضا مندی سے حل کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں ۔

الہ آباد : بابری مسجد رام جنم بھومی کے تنازع کو آپسی رضا مندی سے حل کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں ۔اس معاملے میں اکھاڑا پریشد کے سر براہ مہنت نریندر گری نے بابری مسجد مقدمہ کے پیرو کار ہاشم انصاری سے ایودھیا میں ملا قات کی ہے ۔ایودھیا سے الہ آباد واپسی پر مہنت نرندر گری کے ای ٹی وی کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم انصاری رام مندر کی تعمیر کے مخالف نہیں ہیں ۔

مہنت نریندر گری نے کہا کہ ملاقات کے دوران ہاشم انصاری نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ بابری مسجد رام جنم بھومی کا تنازع عدالت کے باہر آپسی رضا مندی سے طے ہو جانا چاہئے ۔ نریندر گری ہاشم انصاری سے مزید بات چیت کرنے کے لئے ایودھیا کا پھردورہ کریں گے ۔

اس بات کی اہمیت یوں بھی اور زیادہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈر سبرا منیم سوامی اور ہندو پریشد کے پروین توگڑیا یہ بیان دے چکے ہیں کہ آئندہ سال سے رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔

First published: Jun 16, 2016 11:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading