ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رمضان اسپیشل ڈش: آج ہم لیکر آئے ہیں آپ کے لئے ذائقہ دار دہی کے کباب: بنانے کا طریقہ یہاں جانیں

آج ہم لیکر آئے ہیں اسپیشل ڈش میں دہی کے کباب ۔کھانے میں تو ذائقہ دار ہے ہیں اور ساتھ ہی اور کباب سے الگ رمضان میں آپ کا دل روز روز ایک چیز کو کھانے سے اوب جاتا ہے۔ آپ بنائیں دہی کباب ۔امید ہے کہ آپ کو کافی پسند آئیں گے۔

  • Share this:
رمضان اسپیشل ڈش: آج ہم لیکر آئے ہیں آپ کے لئے ذائقہ دار دہی کے کباب: بنانے کا طریقہ یہاں جانیں
رمضان اسپیشل ڈش میں آج ہیش ہیں دہی کے کباب

آج ہم لیکر آئے ہیں اسپیشل ڈش میں دہی کے کباب ۔کھانے میں تو ذائقہ دار ہے ہیں اور ساتھ ہی اور کباب سے الگ رمضان میں آپ کا دل روز روز ایک چیز کو کھانے سے اوب جاتا ہے۔

آپ بنائیں دہی کباب ۔امید ہے کہ آپ کو کافی پسند آئیں گے۔

اجزا

پانی نکلا دہی 1 کپ

بھنا ہوا بیسن 2۔3 بڑے چمچ

کارن فلور 3 بڑے چمچ
تیل/گھی 2 بڑے چمچ
ہرا دھنیا 2 بڑے چمچ
ہری مرچ 1 باریککٹی ہوئی
ادرک کا پیسٹ 1/2چھوٹا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1/5 چھوٹا چمچ
نمک حسب ذائقہ

دہی کے کباب بنانے کی ترکیب
دہی کے کباب :بنانے کیلئے ہم سب سے پہلے آپ پانی نکلا دہی کو کپڑے میں باندھ کر پوٹلی نما بنالیں۔پوٹلئ کو تھوڑا اونچائی پر لٹکا دیں اوراس کے نیچے ایک باؤل رکھ دیں 4۔5 گھنٹے سے پانی نچوڑ کر باؤل میں جمع ہو جائے گا اور کپڑے میں بچے گا پانی نکلا دہی۔
اب کباب بنانے کی باری ہے ۔اس کیلئے ایک بڑے باؤل میں پانی نکلے دہی کو رکھیں اور اس میں بنا بیسن ملادیں ساتھ ہی باؤل مین ہرا دھنیا ،ہری مرچ پاؤڈر ، کالی مرچ پاؤڈر،ادر پیسٹ اور نمک ڈال دیں ۔اب ساریی چیزوں کو آپس میں اچھی طرح سے ملا لیں۔
اب کارن فلور ایک بڑی پلیٹ میننکالیں ۔اس کے بعد تھوڑا فلور ہاتھوں میں لگائیں اور کباب بنانے بھر کا بیسن ہاتھ میں لیں اور اسے گول کر لیں۔اس کے بعد گولے کو ہتھیلیوں سے دبا کر چپٹا کر لیں اور اس کے دونوں طرف کارن فلور اچھی طرح سے لگا لیں۔
سارے کباب اس طرح تیار کرنے کے بعد نان اسٹک توا گرم کریں۔توا گرم ہونے پر اس میں 2 چھوٹے چمچ تیل ڈالیں ۔تیل گرم ہونے پر کباب کو توے پر رکھیں اور ہلکی آنچ میں ہلکا براؤن ہونےتک سیک لیں۔ایک اور کباب سکنے کے بعد اسے پلٹ دیں اور دوسری طرف سے بھی اسی طرح سیکیں۔
اب آپ کے دہی کے کباب بن کر تیار ہیں،آپ چاہیں تو دھنیا چٹنی یا ٹماٹو سوس کے ساتھ پورے ذائقے کے ساتھ کھائیں۔
First published: May 10, 2020 05:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading