Ramazan Special Dish: رمضان میں روزوں کا اہتمام کھجوروں کے بغیر ناممکن ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے کجھوروں کا اہتمام کینسر سمیت بہت سے دیگر امرا ض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔کھجور کھانا سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ پھل چھ ہزار قبل مسیح سے کاشت کیا جارہا ہے۔یہ چند سب سے میٹھے پھلوں میں سے ایک ہے اور اس کی متعدد اقسام ہوتی ہیں۔ یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔
تو چلئے اب کھجور سے ہم کوئی ڈش بناتے ہیں کیونکہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کھجور نارمل کھاتے ہوئے من بھر جاتا ہے۔یا کچھ لوگ کھجور نہیں کھا پاتے ہوں ،تو کھجور سے کیک بناکر بھی کھا سکتے ہیں اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کھجور سے کیک کیسے بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
روزے دار سحری میں پئیں یہ 5 ہائی High Calorie Shakes، دن میں کم لگے گی بھوک۔پیاس
کجھور کا کیک
اجزاء
ایک کپ ابلا ہوا پانی ،کجھوریں( پسی\کٹی ہوئی) = = = = = 155 گرام
اخروٹ (کَٹے ہوئے)= = = = = 45 گرام
براؤن شوگر = = = = = 90 گرام
انڈے (پھینٹے ہوئے) = = = = 2
مکھن (پگھلا ہوا) = = = = = 125 گرام
سیرپ= = = = = =دوٹی اسپون
میدہ = = = = = = 90 گرام
چھلکے سمیٹ پسا ہوا آٹا = = = = = 100 گرام
Yeast (خمیرہ) = = = = 2ؤ
دودھ = = = = = = 0،6
کریم چیز = = = = 125 گرام
مکھن = = = = = 30 گرام
آئسنگ شوگر = = = = = 185 گرام
اخروٹ سجاوٹ کے لیے
ترکیب:کھجوروں میں ابلاہوا پانی ڈال کر رکھ دیں ۔میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ایک ساتھ چھان لیں۔ایک پیالے میں مکھن اور چینی کو بھینٹ کر کریم کی طرح پھولا پھولا کر لیں۔اب ایک انڈا ایک وقت میں اور ساتھ ایک چمچ میدہ ملاکر پھینٹیں ۔پھر سارا بقایا میدہ ڈالیں اور کھجور پانی کے ساتھ جس میں بھگو کر رکھی تھیں (یاد رہے کہ پانی ٹھنڈا ہو چکا ہو )آخر میں اخروٹ بی ملادیں ۔
اب آپ 180 سی بیس پر اوون گرم کر لیں۔ 20 گول کیک ٹن میں مکھن لگا لیں یا بیکنگ پیپر رکھ لیں۔
سب اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 50 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
کیک کو 10 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔
اخروٹ کے اجزا ءیا آپ کوئی اور ڈارئی فروٹ کے اجزاء کو مکس کر کے ٹھنڈے کیک کے اوپر پھیلا دیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔