نئی دہلی : بی سی سی آئی کی انتظامی کمیٹی سے استعفی دینے کے بعد رام چندر گہا نے سنسنی خیز لیٹر بم پھوڑا ہے۔ اس خط میں گہا نے ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑیوں پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو خاص اہمیت دینے اور انہیں قوانین کو نظر انداز کرکے فائدہ پہنچانے کی جم کر تنقید کی ہے۔
استعفی دینے کے بعد بی سی سی آئی کے چیئرمین ونود رائے کو ایک خط لکھ کر بے حد ہی اہم مسائل کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔ رام چندر گہا کو سپریم کورٹ نے انتظامی کمیٹی کا ممبر بنایا تھا، لیکن گہا نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
گہا نے اپنے خط میں استعفی کے پیچھے سات اہم وجوہات بتائی ہیں ۔ اپنے خط میں گہا نے بی سی سی آئی میں شفافیت نہیں ہونے کا سوال کھڑا کیا ہے، انہوں نے ٹیم انڈیا کے سینئر کھلاڑیوں پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ان کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی اور انتظامی کمیٹی کی طرف سے دی جا رہی خصوصیات پر بھی سوال کھڑا کیا ہے۔
انتظامی کمیٹی گھریلو کرکٹروں کو نظر انداز کرتا ہے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ان کے درمیان میچ فیس کا بہت زیادہ فرق ہے۔ نکالے گئے افسران بی سی سی آئی می میٹنگوں میں شرکت کرتے ہیں، لیکن انتظامی کمیٹی اس پر خاموشی سادھے ہوئے ہے۔ انتظامی کمیٹی میں ایک بھی مرد کرکٹر نہیں ہے۔ جواگل سری ناتھ کو کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔