مختار عباس نقوی کی جانب سے افطار پارٹی ، روی شنکر پرساد و ایم جے اکبر سمیت متعدد وزرا کی شرکت

تصویر : ٹویٹر مختار عباس نقوی

تصویر : ٹویٹر مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران بدھ کو دہلی میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔

  • Share this:
    نئی دہلی : مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران بدھ کو دہلی میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس افطار پارٹی میں جہاں کئی مرکزی وزرا نے شرکت کی تو وہیں طلاق متاثرہ مسلم خواتین کو خاص طور سے مدعو کیا تھا۔
    مختار عباس نقوی کی افطار پارٹی میں شرکت کرنے والے سیاسی لیڈروں و مرکزی وزار میں پرکاش جاوڑیکر ، اسمرتی ایرانی ، روی شنکر پرساد اور ایم جے اکبر وغیرہ شامل تھے ۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈروں نے طلاق متاثرہ خواتین کیلئے افطار پارٹی کو سوشل انجینئرنگ قرار دیا اور کہا کہ حکومت خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کانگریس کی افطار پارٹی پر طنز بھی کیا اور اس کو سیاسی و پاور انجینئرنگ کا نام دیا۔





    First published: