உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بولے مودی کے وزیر رام داس اٹھاولے، گئو رکشا کے لئے کیا انسانی قتل صحیح ہے؟

    مرکزی حکومت میں سماجی انصاف کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا کہ گئوركشا لوگوں کی جان کی قیمت پر نہیں کیا جانا چاہئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ گائے کے تحفظ کے نام پر ملک کے کئی حصوں میں ہوئے پرتشدد واقعات پر مرکزی حکومت میں سماجی انصاف کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا کہ گئوركشا لوگوں کی جان کی قیمت پر نہیں کیا جانا چاہئے۔ اٹھاولے نے گئو رکشکوں کے طریقوں کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بہت سنگین بات ہے۔

      اٹھاولے کے مطابق گئو کشی کو روکنے کے لئے قانون بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ گائے کی حفاظت کرتے رہیں لیکن انسانی قتل کیوں ہو رہا ہے؟ اٹھاولے کے مطابق اگر لوگ گایوں کا تحفظ کریں گے تو انسانی حفاظت کون کرے گا؟ بتا دیں کہ 11 جولائی کو گجرات کے اونا میں دلت خاندان کی زبردست پٹائی کر دی گئی تھی۔ اس خاندان پر مری ہوئی گائے کی کھال اتارنے کا الزام تھا۔

      رام داس نے کہا کہ ہماری درخواست  ہے کہ گئو کشی کے نام پر انسانی قتل کرنا مجھے ٹھیک نہیں لگتا ہے۔ گائے کو جو کاٹتے ہیں وہ بھی ٹھیک نہیں ہے، لیکن انسانوں کی بھی حفاظت ہونی چاہئے۔ مودی جی کو ہدایت دینی چاہئے تاکہ اس طرح کا بیچ بیچ میں تنازعہ کھڑا نہ ہو۔
      First published: