உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لالو پرساد یادو سے ملنے پہنچے رام دیو، جم کر کی بابا کی تعریف، کبھی کہا تھا ٹھگ

    نئی دہلی۔ پتنجلی پروڈکٹ سے بڑی بڑی کمپنیوں کو چیلنج دے رہے بابا رام دیو نے سبھی کو اپنے ایک اور قدم سے چونکا دیا۔

    نئی دہلی۔ پتنجلی پروڈکٹ سے بڑی بڑی کمپنیوں کو چیلنج دے رہے بابا رام دیو نے سبھی کو اپنے ایک اور قدم سے چونکا دیا۔

    نئی دہلی۔ پتنجلی پروڈکٹ سے بڑی بڑی کمپنیوں کو چیلنج دے رہے بابا رام دیو نے سبھی کو اپنے ایک اور قدم سے چونکا دیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ پتنجلی پروڈکٹ سے بڑی بڑی کمپنیوں کو چیلنج دے رہے بابا رام دیو نے سبھی کو اپنے ایک اور قدم سے چونکا دیا۔ رام دیو آج دہلی میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے۔ یہاں دونوں نے ایک دوسرے کی جم کر تعریف کی۔

      بین الاقوامی یوگا ڈے پر فرید آباد میں اپنے 5 روزہ پروگرام کا انعقاد کرنے والے بابا رام دیو یہاں لالو کو دعوت دینے پہنچے تھے۔ اس دوران لالو یادو نے رام دیو کے پروڈکٹ کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ مارکیٹ میں بابا کی مصنوعات آنے کے بعد بہت سے لوگوں کی دکانیں بند ہو گئی ہیں۔ وہ لوگ انہیں ٹیڑھی نظروں سے دیکھتے ہیں۔

      رام دیو لالو یادو کے گھر اپنے پروڈکٹ لے کر پہنچے تھے اور سب کے سامنے انہوں نے لالو کے چہرے پر ایک گولڈ کریم بھی لگائی۔ لالو نے خوشی خوشی کریم لگائی اور پتنجلی کے پروڈکٹ کی جم کر تعریف کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے لالو کو انرجی بار بھی کھلائی۔

      لالو یادو نے بابا کے صابن، کریم، گھی سمیت کئی دیگر مصنوعات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بابا کے خلاف سازش کر ان کے سامان کو خراب بتاتے ہیں جبکہ یہ مصنوعات مارکیٹ میں موجود ملاوٹی اشیا سے بہت اچھی ہیں۔ رام دیو درستگی کی ضمانت دیتے ہیں۔ انہوں نے بہتوں کی دکان بند کر دی ہے۔

      رام دیو نے کہا کہ وہ لالو یادو کو بین الاقوامی یوگا دن کی دعوت دینے آئے ہیں۔ 21 جون کو یوگا دن منایا جا رہا ہے۔ رام دیو نے لالو کو پتنجلی کا سامان بھی گفٹ کیا۔

      لالو اور رام دیو کا یہ ملن ہر کسی کے لئے چونکانے والی بات تھی۔ بتا دیں کہ لالو یادو اور بابا رام دیو ایک دوسرے کے سخت مخالف مانے جاتے رہے ہیں۔ مودی سے رام دیو کی قربت کے مدنظر لالو کھل کر رام دیو کو نشانے پر لے چکے ہیں اور ایک بار رام دیو کو ٹھگ بھی قرار دیا تھا۔
      First published: