نئی دہلی۔ دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رامجس کالج میں ہوئے تشدد اور کارگل کے شہید کی بیٹی گرمهر کور پر سوشل میڈیا میں کئےگئے نازیبا تبصرے پر سخت نگرانی رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رامجس معاملے میں بڑھتے ہوئے تنازع کے دوران امور داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے کل پیش ہوئے مسٹر پٹنائک نے سخت نگرانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی کل ہوئی میٹنگ میں کانگریس، ترنمول کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج میں ہوئے تشدد اور گرمہر کور کا مسئلہ اٹھایا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میٹنگ کے دوران پولیس کمشنر کی جانب سے کارروائی کرنے کی یقین دہانی اور اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کی بات کی گئی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے کہا کہ بغیر پیشگی اطلاع کے رامجس معاملے کی بحث نہیں کی جا سکتی ہے۔ تاہم کمیٹی کے صدر پی چدمبرم نے ارکان سے رامجس معاملے میں سوال پوچھنے کی اجازت دے دی۔ کمیٹی کی میٹنگ میں بی جے پی کے ایم پی وشنو پد رائے نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ مرکزی نیم فوجی دستے اور دہلی پولیس کے معاملے میں بحث کے لئے طلب گئی تھی اس لئے اس میں دیگر مسائل پر بحث نہیں کی جانی چاہئے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک او برائن نے اس کی مخالفت کی۔
میٹنگ میں شامل ہونے والوں میں کانگریس کے کے رحمن خان، ادھیر رنجن چودھری، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مجید میمن، سی پی ایم کے سیتارام یچوری، ترنمول کے ككولي گھوش دستيدار، بی جے پی کے ستیہ پال سنگھ اور کرن کھیر شامل ہوئیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔